مشرق وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبوں کا ٹارگٹڈ سبسڈی کے لیے فریم ورک تیار کرنے پر اتفاق

منگل 31 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ٹارگٹڈ سبسڈی کے طریقہ کار سے متعلق وفاقی حکومت اور صوبوں کی اعلیٰ سیاسی قیادت کا اہم اجلاس آج وزارت خزانہ میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مزمل اسلم بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شامل ہوئے۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

اس کے علاوہ چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ، متعلقہ سیکریٹریز اور اعلیٰ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ اجلاس پیٹرولیم قیمتوں اور سبسڈی اصلاحات کے لیے جاری مشاورت کا تسلسل ہے، جس کا مقصد ایک مربوط اور پائیدار حکمت عملی تشکیل دینا ہے۔ انہوں نے وفاق اور صوبوں کے درمیان قریبی رابطے اور مشترکہ فیصلوں کی اہمیت پر زور دیا۔

اجلاس میں عمومی سبسڈی کے نظام سے ہٹ کر زیادہ مؤثر اور ٹارگٹڈ سبسڈی کی طرف منتقلی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ صوبائی حکومتوں نے اپنی انتظامی صلاحیت، دستیاب ڈیٹا اور سماجی و معاشی حالات کے مطابق مختلف تجاویز پیش کیں۔

شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سبسڈی کا فائدہ معاشرے کے کمزور طبقات تک پہنچایا جائے، جبکہ مالی نظم و ضبط برقرار رکھتے ہوئے مارکیٹ میں بگاڑ سے بھی بچا جائے۔

اس ضمن میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، موجودہ ڈیٹا بیس اور کیش ٹرانسفر سسٹمز کے استعمال جیسے مختلف طریقہ کار پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں شفافیت، احتساب اور مؤثر حکمرانی کو آئندہ سبسڈی نظام کا لازمی جزو قرار دیا گیا، جبکہ قومی سطح پر مربوط حکمت عملی کے ساتھ صوبوں کو عملدرآمد میں لچک دینے پر بھی زور دیا گیا۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ٹارگٹڈ سبسڈی کے ممکنہ نظام کا ایک ورکنگ فریم ورک تیار کرکے تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ شیئر کیا جائے گا، جبکہ صوبے اپنی تجاویز کو مزید بہتر بنا کر متفقہ اور قابلِ عمل حل کی جانب پیش رفت جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: کفایت شعاری اقدامات: سینیٹ سیکریٹریٹ میں 700 سے 750 ملین روپے کی بچت ممکن

وزیر خزانہ نے شرکا کی مثبت اور تعمیری شرکت کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیاکہ حکومت کمزور طبقات کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے معاشی استحکام برقرار رکھنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بغیر نوٹیفیکیشن پڑھے بیکری بند کروانا اے سی صاحبہ کو مہنگا پڑگیا

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں بارشیں، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی

ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر کا دورۂ پاکستان، عدالتی تعاون کا معاہدہ طے پانے کا امکان

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے برطانیہ کا بڑا اقدام، 35 ممالک کا اجلاس طلب

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟