کفایت شعاری اقدامات: سینیٹ سیکریٹریٹ میں 700 سے 750 ملین روپے کی بچت ممکن

منگل 17 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کفایت شعاری اقدامات کے نتیجے میں سینیٹ سیکریٹریٹ نے موجودہ مالی سال کے باقی ماندہ بجٹ کے استعمال میں 50 فیصد سے زائد کمی کی پیش گوئی کی ہے جس سے اندازاً 700 سے 750 ملین روپے کی بچت متوقع ہے۔

کفایت شعاری پالیسی سے بچنے والے 23 ارب روپے سے کس کو ریلیف دیا جائے گا؟

چیئرمین سینیٹ  سید یوسف رضا گیلانی نے موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر سینیٹ سیکرٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور ان کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا۔

اس عمل میں سینیٹ کے بجٹ اخراجات میں نمایاں کمی پر توجہ دی گئی جس کا آغاز چیئرمین کے اپنے دفتر کے اخراجات میں خاطر خواہ کمی سے کیا گیا۔

مالیاتی نظم و ضبط کو ہر سطح پر  نافذ کرنے کے اصول کو اپناتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے ہدایت کی کہ کفایت شعاری اقدامات کا آغاز اعلیٰ ترین سطح سے ہونا چاہیے۔ چنانچہ چیئرمین کے دفتر کے  بجٹ میں نمایاں کمی کا حکم دیا گیا تاکہ دیگر تمام شعبے بھی اس کی پیروی کریں۔

چیئرمین سینیٹ نے سیکریٹریٹ میں فوری طور پر کفایت شعاری اقدامات کے نفاذ کے لیے جامع ہدایات جاری کیں جن میں بیرون ملک دوروں پر مکمل پابندی، پی او ایل (پٹرول، آئل اور لبریکنٹس) کے استعمال میں 50 فیصد کمی، 60 فیصد سرکاری گاڑیوں کو غیر فعال کرنا، غیر ضروری خریداریوں پر سخت پابندی اور حکومتی پالیسی کے مطابق تنخواہوں سے کٹوتیوں/عطیات کا نفاذ شامل ہے۔

مزید برآں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کے لیے روٹیشن کی بنیاد پر پک اینڈ ڈراپ سہولت فراہم کرنے جیسے انتظامی اقدامات بھی متعارف کرائے گئے ہیں جن کا مقصد آپریشنل اخراجات میں کمی اور وسائل کے بہتر استعمال کو یقینی بنانا ہے۔ آئندہ کسی بھی خریداری کو سینیٹ کی ایک خصوصی کفایت شعاری کمیٹی کی منظوری سے مشروط کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے: کفایت شعاری مہم کی نگرانی، وزیراعظم نے آئی بی کو اہم ذمہ داری سونپ دی

چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی عہدہ ایک مقدس امانت ہے اور اس کے تقاضے مالی معاملات میں اعلیٰ ترین احتیاط اور دانشمندی کا تقاضا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شفافیت، جوابدہی اور مالیاتی نظم و ضبط سیکرٹریٹ کے تمام انتظامی اور مالی امور میں رہنما اصول ہونے چاہئیں۔

مزید پڑھیں: کفایت شعاری مہم کا دائرہ وسیع، وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی منظوری دیدی

انہوں نے مزید کہا کہ کفایت شعاری محض ایک پالیسی ہدایت نہیں بلکہ ایک اجتماعی قومی ذمہ داری ہے اور سیکرٹریٹ کے تمام شعبوں کو ہدایت کی کہ وہ ان اقدامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ کارکردگی، ذمہ دارانہ طرز حکمرانی اور ریاستی اداروں پر عوامی اعتماد کو فروغ دیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوگنڈا کے آرمی چیف کا ترکیہ سے انوکھا مطالبہ، ایک ارب ڈالر اور ‘خوبصورت ترین دلہن’ مانگ لی

مالک سے مثالی محبت کرنے والا معمر ترین کبوتر ’شوگر‘ نہیں رہا، عمر کتنی تھی؟

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب امریکا پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں

اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ ہاقان فیدان سے رابطہ، ترکیہ کی جانب سے پاکستان کی ثالثی کوششوں کی پزیرائی

پالتو کتوں کے مالکان کے لیے اہم وارننگ لیتھیم: بیٹری ان سے دور رکھیں

ویڈیو

عالمی معیشت میں بہتری: اسٹاک مارکیٹ اور سونے چاندی میں سرمایہ کاری کب کی جائے؟

لائیواسلام آباد امن مذاکرات:ٹرمپ کا بیشتر نکات پر پیشرفت کا اعلان، ایران اگلی نشستیں و رابطے جاری رکھنے پر تیار

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

اسلام آباد مذاکرات کی کامیابی کے نمایاں پہلو

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین