گوگل نے جی میل ایڈریس تبدیل کرنے کی سہولت متعارف کرا دی

منگل 31 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل نے بالآخر صارفین کے لیے ایک اہم فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت اب وہ بغیر نیا اکاؤنٹ بنائے یا ڈیٹا کھوئے اپنا جی میل ایڈریس تبدیل کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ان باکس ذاتی اسسٹنٹ میں بدلنے کے لیے جی میل نے نیا اے آئی فیچر متعارف کروا دیا

کمپنی کے مطابق اس فیچر تک رسائی رکھنے والے صارفین اپنے گوگل اکاؤنٹ کی سیٹنگز میں جا کر ’پرسنل انفارمیشن‘ کے تحت ’ای میل‘ اور پھر ’گوگل اکاؤنٹ ای میل‘ کے آپشن میں جا کر ’چینج گوگل اکاؤنٹ ای میل‘ کے بٹن پر کلک کر کے اپنا یوزر نیم تبدیل کر سکتے ہیں۔

اس اپڈیٹ کے بعد صارفین کو یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ ہر 12 ماہ میں صرف ایک بار اپنا جی میل ایڈریس تبدیل کر سکیں گے۔

مزید برآں نیا ای میل ایڈریس بنانے کے بعد اسے ایک سال تک حذف نہیں کیا جا سکے گا۔

مزید پڑھیے: 48 ملین جی میل صارفین کے یوزرنیم اور پاس ورڈز لیک ہوگئے

گوگل کا کہنا ہے کہ صارفین کے پرانی ای میلز محفوظ رہیں گی جبکہ پرانا ای میل ایڈریس اکاؤنٹ کے متبادل ایڈریس کے طور پر کام کرے گا۔

علاوہ ازیں صارفین نئے اور پرانے دونوں ای میل ایڈریسز کے ذریعے گوگل سروسز میں لاگ ان بھی کر سکیں گے۔

یہ فیچر ابتدائی طور پر محدود علاقوں میں متعارف کرایا جا رہا ہے جبکہ کمپنی کے سپورٹ پیج کے مطابق اسے مرحلہ وار تمام صارفین تک پہنچایا جائے گا۔

پاکستان میں تمام صارفین کو یہ فیچر فوری طور پر دستیاب نہیں ہوگا۔ ابتدائی طور پر یہ اپڈیٹ امریکا اور چند مخصوص خطوں میں متعارف کرایا گیا ہے جبکہ دیگر ممالک میں اسے بتدریج فراہم کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: 18 کروڑ 30 لاکھ جی میل اکاؤنٹس کا ڈیٹا لیک، صارفین کے لیے خطرے کی گھنٹی

ماہرین کے مطابق جیسے جیسے گوگل اس فیچر کا دائرہ کار بڑھائے گا پاکستان کے صارفین کو بھی یہ سہولت مل جائے گی۔ تاہم اگر کسی صارف کو ابھی تک اپنے اکاؤنٹ میں ای میل تبدیل کرنے کا آپشن نظر نہیں آ رہا تو یہ معمول کی بات ہے کیونکہ اس طرح کی اپڈیٹس عموماً مرحلہ وار جاری کی جاتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بدخشاں میں طالبان کے اعلیٰ عہدیدار کی ہلاکت، افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال پر سوالیہ نشان؟

بے بی پاؤڈر سے کینسر : جانسن اینڈ جانسن نے  76 ہزار مقدمات سے جان چھڑانے کے لیے  5.5 ارب ڈالر  ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا

آزاد کشمیر میں انتخابات کا پہلا مرحلہ پرامن اور شفاف رہا، چیف الیکشن کمشنر

آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ شفاف رہا، مسلم لیگ (ن) کو واضح برتری حاصل، عطا اللہ تارڑ

سپریم کورٹ کا پبلک فیسیلیٹیشن سینٹر مکمل طور پر فعال، سائلین کو 23 ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی

ویڈیو

جب تک ن لیگ کی حکومت قائم ہے پیپلزپارٹی اتحاد کا حصہ رہے گی، حسن مرتضیٰ

آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ: ن لیگ نے 13 میں سے 9 نشستیں جیت کر برتری حاصل کرلی، پیپلز پارٹی 4 پر کامیاب

سائیکل ایمبولینس: ہنگامی ضرورت یا ترقی کی رفتار پر سوال؟

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی