اسلام آباد ہائیکورٹ کا عید کے چاند کے فوری اعلان سے متعلق بڑا فیصلہ

بدھ 1 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عید کے چاند کے اعلان میں تاخیر سے متعلق دائر درخواست کو نمٹا دیا گیا۔ درخواست گزار عبد اللہ شفیق ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہوئے، جبکہ کیس کی سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کی۔

مزید پڑھیں: سعودی سپریم کورٹ نے عام مسلمانوں سے عید کا چاند دیکھنے کی اپیل کیوں کی؟

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا نوٹس کے اجرا سے درخواست گزار کو کوئی پریشانی ہوئی، جس پر انہوں نے نفی میں جواب دیا۔ درخواست گزار نے رویتِ ہلال کے عمل پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ چاند دیکھنے کے لیے استعمال ہونے والی مشین الٹی نصب تھی، اور اس حوالے سے ویڈیو ثبوت بھی موجود ہے، جو موبائل فون میں محفوظ ہے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اگر مشین الٹی تھی تو اس سے کوئی عملی نقصان یا مسئلہ پیدا ہوا؟ درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ جمعے کو عید ہونی چاہیے تھی، تاہم رویت ہلال کمیٹی نے ہفتے کو عید کا اعلان کیا۔

درخواست گزار نے حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چاند دیکھ کر روزہ رکھا اور عید منائی جاتی ہے، جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ وہ متعلقہ حدیث کی مکمل تفصیلات پیش کریں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کا چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر خصوصی ٹریفک پلان

مزید برآں، درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے جواب جمع نہیں کرایا گیا، اور استدعا کی کہ درخواست کو مستقبل کے لیے نمٹا دیا جائے۔

عدالت نے درخواست کو نمٹاتے ہوئے فیصلہ سنایا کہ اس معاملے میں فی الحال مزید کارروائی نہیں کی جائے گی۔ درخواست مسترد ہوئی یا کوئی نوٹس جاری کیے گئے، اس کا حتمی تعین تحریری فیصلے میں سامنے آئے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے اہم اور مثبت کردار ادا کیا، رجب طیب ادروان

9 اپریل کا جلسہ: پی ٹی آئی کا موٹروے کی بجائے جی ٹی روڈ سے جانے کا فیصلہ

ویڈیو

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟