وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ماحول دوست اقدامات رنگ لائے، پنجاب میں فضائی معیار میں تاریخی بہتری

بدھ 1 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں 2025 کے دوران ماحولیاتی بہتری کے اقدامات نے سموگ میں کمی اور فضائی معیار میں نمایاں بہتری لائی۔ لاہور میں کورونا کے بعد پہلی بار ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری ریکارڈ ہوئی، جبکہ پارٹیکولیٹ میٹر کی اوسط سطح میں ملک بھر میں 8.7 فیصد کمی دیکھی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ماحول دوست اقدامات نے پنجاب کو ماحولیاتی شعبے میں سب سے بہترین صوبہ بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسموگ فری پنجاب: ’ایک حکومت، ایک وژن، ایک مشن، صاف فضا‘

2025 میں پنجاب حکومت نے ماحولیات کے شعبے میں شاندار اقدامات کیے، جن میں 81 ہزار سے زائد وزٹس، ایک لاکھ 13 ہزار سے زیادہ انسپکشنز، 7,900 سے زائد نوٹسز اور 2,300 سے زائد ایف آئی آرز شامل ہیں۔ صنعتی یونٹس کی سخت نگرانی کے نتیجے میں جرمانے 19 کروڑ 20 لاکھ روپے تک پہنچے، جبکہ 4 لاکھ 19 ہزار کلو سے زائد مضر مواد ضبط کیا گیا۔

اینٹوں کے بھٹوں، فیکٹریوں اور کنسٹرکشن سائٹس پر سخت چیکنگ کی گئی اور واٹر ری سائیکلرز و مسٹ اسپرنکلرز کی تنصیب سے فضائی معیار میں واضح بہتری دیکھنے میں آئی۔

لاہور میں پارٹیکولیٹ میٹر کی سطح 102 سے کم ہو کر 89 پر آگئی، اینٹی اسموگ گنز کے استعمال اور فصلوں کی باقیات جلانے کے خلاف مؤثر اقدامات کے نتیجے میں فضائی آلودگی میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، لودھراں اور منڈی بہاؤالدین میں بھی ماحولیاتی معیار میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں دفعہ 144 میں توسیع، ڈرون اُڑانے پر پابندی مزید 30 روز برقرار

پنجاب حکومت نے جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور فیلڈ ایکشن کو یکجا کر کے سموگ کے خلاف جامع حکمت عملی اپنائی، جس سے صنعتی دھوئیں، زہریلے دھوئیں اور گردوغبار کے مختلف ذرائع پر قابو پایا گیا۔ اینٹوں کے بھٹوں کی زیگ زیگ ٹیکنالوجی، وہیکل ٹیسٹنگ اور کنسٹرکشن سائٹس پر کنٹرول نے بھی فضائی معیار کی بہتری میں بڑا کردار ادا کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب ماحولیاتی تحفظ کا مثالی صوبہ بنتا جا رہا ہے اور 2026 میں یہ شعبہ اپنے سابقہ ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا۔ انہوں نے ماحولیاتی ادارے اور پنجاب حکومت کی تمام ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ قوم کی حفاظت اور صاف ماحول کی فراہمی کے لیے یہ اقدامات جاری رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور چین کا مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں پر اتفاق

آج شہباز شریف نہیں ’شاباش شریف‘، کامیاب سفارتکاری پر پاکستانی فنکار بھی میدان میں

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر ڈائیورشنز، شہریوں کو اضافی وقت لے کر سفر کی ہدایت

بنگلہ دیش کرکٹ تنازع: بُلبُل کا آئی سی سی سے مداخلت کا مطالبہ

صدر ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ ایرانی اچھے مذاکرات کار ہیں، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

ویڈیو

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

اسکردو میں سانحہ گیاری کے شہدا کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟