پنجاب میں دفعہ 144 میں توسیع، ڈرون اُڑانے پر پابندی مزید 30 روز برقرار

جمعہ 27 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق صوبہ بھر میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر دفعہ 144 کے تحت ڈرون اُڑانے پر عائد پابندی میں مزید 30 روز کی توسیع کر دی گئی ہے، جس کا اطلاق 25 اپریل تک ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے تمام اضلاع میں پہلی بار اینٹی ڈرون یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور سے جاری بیان میں محکمہ داخلہ پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ بھر میں کھلی فضا میں آؤٹ ڈور ڈرون اُڑانے پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔ یہ فیصلہ امن و امان کی صورتحال اور عوامی تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق حکومت پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت اس پابندی میں مزید 30 روز کی توسیع کر دی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ سکیورٹی خطرے سے نمٹا جا سکے۔

تاہم، ہالز اور مارکیز کے اندر منعقد ہونے والی تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت دی گئی ہے، جس کی مکمل ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی کہ وہ اس کے محفوظ استعمال کو یقینی بنائیں۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلیجنس ادارے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ داخلہ پنجاب کی سول ڈیفنس کو جدید اینٹی ڈرون گنز فراہم

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق عوامی تحفظ، امن و امان کا قیام اور املاک کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے، اسی لیے صوبہ بھر میں انتظامیہ اور پولیس کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کیس: 19 روز بعد سندھ پولیس نے خاموشی توڑ دی، طبی اور ڈیجیٹل شواہد کا جائزہ جاری

شامل حسین اور سعد خان کی سینچریاں، شاہین کی تباہ کن بولنگ، پاکستان گولڈ نے نیشنل چیمپیئنز کپ جیت لیا

عمران خان کے لیے این آر او حاصل کرنے کی پی ٹی آئی کی خواہش نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، خواجہ آصف

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی کا نیتن یاہو کو غزہ امن منصوبے میں رکاوٹیں نہ ڈالنے کا مشورہ

جی سی ایس ای کے بعد ٹی لیولز، گریڈز کتنے اہم اور اے لیولز سے کیسے مختلف، اس کورس کا پاکستان میں کیا مستقبل ہے؟

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد