کراچی میں بارش کا نیا سلسلہ، مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، انتظامیہ الرٹ

جمعرات 2 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ مزید بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اورنگی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، اولڈ سٹی ایریا، آئی آئی چندریگر روڈ، گلشن معمار، شارع فیصل، کیماڑی، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا اور دیگر علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں مون سون بارش کا نیا سلسلہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش ایم نائن موٹر وے پر 20.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ سرجانی ٹاؤن میں 12.6، گلشن معمار میں 7.2، جناح ٹرمینل پر 6.2، کیماڑی میں 6 اور ڈیفنس میں 5 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے، اور مطلع زیادہ تر ابر آلود رہے گا۔

کمشنر سید حسن نقوی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو ہیلپ لائن 1299 پر رابطہ کریں۔

انہوں نے بارشوں سے نمٹنے کے لیے تمام ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے اور فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت بھی کی ہے، جبکہ ان کی ہدایات پر مختلف مقامات پر ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

ادھر پی ڈی ایم اے نے بھی مراسلہ جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ضروری حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں داخل ہو چکا ہے، جس کے اثرات کے باعث اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں 4 اپریل تک بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟