پاکستان کا پہلا 5جی ایئرپورٹ، اسلام آباد میں جدید سہولت متعارف

جمعرات 2 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پاکستان کا پہلا ایئرپورٹ بن گیا ہے جہاں 5جی انٹرنیٹ سروس فراہم کر دی گئی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اب ایئرپورٹ پر مسافروں کو تیز رفتار 5جی انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 5جی انٹرنیٹ کی آمد سے اسٹریمنگ اسپیڈز میں 3 سے 5 گنا اضافہ متوقع

5جی انٹرنیٹ سروس کے ذریعے وہ بغیر رکاوٹ لائیو اسٹریمنگ، اعلیٰ معیار کی ویڈیو کالز اور تیز رفتار براؤزنگ سے استفادہ کر سکیں گے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے اطراف کے علاقوں میں 5جی سروس پہلے ہی فعال کی جا چکی ہے۔

’ٹرمینل کے اندر مکمل اور بہتر کوریج فراہم کرنے کے لیے تکنیکی کام جاری ہے۔‘

مزید پڑھیں: 5جی اسپیکٹرم کی نیلامی، پاکستانی معیشت کو کتنا فائدہ ہوگا؟

یہ اقدام بڑے ٹرانسپورٹ مراکز پر جدید ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کے ذریعے مسافروں کے تجربے کو بہتر بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔

اتھارٹی نے مزید بتایا کہ مستقبل قریب میں ملک کے دیگر بڑے ایئرپورٹس پر بھی 5جی سروسز فراہم کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میسی کی فٹنس کا کمال، ورلڈ کپ فٹبال فائنل کھیلنے والے دوسرے معمر ترین کھلاڑی بن گئے

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کے چھپے راز، فاتح ٹیم اصل ٹرافی اپنے ساتھ کیوں نہیں لے جا سکتی؟

فیفا ورلڈ کپ فائنل: ارجنٹینا کی ٹیم میں 3 بڑی تبدیلیاں، اسپین سیمی فائنل الیون کے ساتھ مد مقابل

فیفا ورلڈ کپ 2026 فائنل، ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان مقابلہ جاری، ڈونلڈ ٹرمپ بھی اسٹیڈیم میں موجود

ٹی20 کے بعد بھارت کو انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز میں بھی شکست

ویڈیو

اردن میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد واشنگٹن کی ایران پر شدید بمباری، تہران کا انتقام کا اعلان، خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

’محدود بجٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن گیا‘

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

کالم / تجزیہ

ایک اور تحریک وکلا: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں

گیری سوبرز: ایک بے بدل کرکٹر کو الوداع

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ