ایک دل کو چھو لینے والی کہانی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں ایک نوجوان کاروباری شخص نے اپنی ماں کو ایک ڈیزائنر عینک کا تحفہ دیا جس کی قیمت تقریباً ایک لاکھ ایک لاکھ 500 بھارتی روپے (تقریباً 1,200 ڈالر) تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ممبئی کے نوجوان کا والدین کو نئے گھر کا تحفہ، جذباتی لمحات سوشل میڈیا پر وائرل
کہانی میں بتایا گیا کہ ساحل راج کمار، جو ویدک کرافٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیں، اپنی ماں کے ساتھ ویڈیو کال کے دوران یہ تحفہ خریدنے کا فیصلہ کیا۔ ماں، جو مالی طور پر خود مختار ہیں لیکن شوقیہ چیزوں پر کم خرچ کرتی ہیں، دکان میں عینک دیکھ رہی تھیں اور ویڈیو کال کے ذریعے ساحل کو دکھا رہی تھیں۔
😭😭 my mom doesn’t exactly know how much I make.
She is well off but never splurges on luxuries for herself.
Today she went to buy some glasses, and she VC’d me to show some of the pairs.
She liked one of them and it was like $1,200 and went like hell nah.
I told her to…
— Sahil (@vedictrades) April 1, 2026
جب انہوں نے ایک پسندیدہ عینک دیکھی جس کی قیمت تقریباً ایک لاکھ 500 روپے تھی، تو فوراً اس خریداری کو مسترد کردیا۔ ساحل نے پیشکش کی کہ وہ رقم ادا کریں گے، مگر ماں راضی نہ ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف تب اس تحفے کو قبول کریں گی جب ساحل کی ماہانہ آمدنی 5 سے 6 لاکھ روپے کے درمیان ہو اور وہ عینک بآسانی خرید سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:’101 کروڑ روپے یا دبئی میں ولا‘ مکیش امبانی نے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی بیٹی کو کیا تحفہ دیا؟
ساحل نے لگ بھگ 30 منٹ اپنی ماں کو یقین دلانے میں صرف کیے کہ ان کی آمدنی پہلے ہی اس حد سے زیادہ ہے۔ آخرکار، ماں نے تحفہ قبول کرنے کی اجازت دے دی۔
ساحل نے اس لمحے کو ’انتہائی خوشگوار دن‘ قرار دیا، اور یہ پوسٹ فوراً سوشل میڈیا پر صارفین کے دلوں کو چھوگئی۔ کئی لوگوں نے اس عمل کی نیک نیتی کی تعریف کی اور کہا کہ یہ کہانی جنوبی ایشیائی خاندانوں کی عام صورتحال کی عکاسی کرتی ہے، جہاں والدین اکثر بچوں کی مالی مدد قبول کرنے میں ہچکچاتے ہیں، چاہے بچے کامیاب ہی کیوں نہ ہوں۔













