پیٹرول کی قیمت میں اضافہ: حکومت کس کو کتنی سبسڈی دے رہی ہے؟

جمعہ 3 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام، ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے تاکہ مہنگائی کے اثرات کم کیے جا سکیں اور شہریوں کی روزمرہ زندگی پر کم دباؤ پڑے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا، گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 60 فیصد اضافے کا اعلان

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق اس پیکیج کے تحت موٹر سائیکل سواروں کو ماہانہ 20 لیٹر پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی، انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے ڈیزل پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی فراہم کی جائے گی، جبکہ ٹرک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے ماہانہ 70 ہزار روپے سبسڈی رکھی گئی ہے۔

بڑی مال بردار گاڑیوں کو ماہانہ 80 ہزار روپے سبسڈی دی جائے گی اور مسافر گاڑیوں کے لیے یہ سبسڈی ماہانہ 1 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ کسانوں کے لیے فی ایکڑ 1500 روپے سبسڈی رکھی گئی ہے تاکہ زرعی شعبے کو بھی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات عوام، ٹرانسپورٹ سیکٹر اور زرعی شعبے کے لیے مالی تحفظ اور آسانی کا ذریعہ بنیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد، مستقبل میں کون سے ریکارڈ بن سکتے ہیں؟

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟