پیٹرول مہنگا، گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 60 فیصد اضافے کا اعلان

جمعہ 3 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے ملک بھر میں کرایوں میں 60 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے اثرات: برطانوی پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی طویل قطاریں

صدر الائنس، ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف ٹرانسپورٹرز شدید تحفظات رکھتے ہیں، جس کے باعث کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے۔

ویڈیو بیان میں انہوں نے خبردار کیا کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی میں مزید شدت آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے اثرات معیشت اور روزگار پر پڑ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈیزل و پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں بالترتیب 184 روپے 49 پیسے اور 137 روپے 23 پیسے اضافہ

ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان فیصلوں کے نتیجے میں لاکھوں افراد بے روزگار ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے فوری طور پر پالیسیوں پر نظرثانی نہ کی تو ملک میں ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی