پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں شائقین کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں اور حالیہ دنوں میں پیش آنے والے کچھ واقعات نے سوشل میڈیا پر بھی کافی توجہ حاصل کی ہے۔
گزشتہ روز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں کپتان ڈیوڈ وارنر پہلے ساتھی کھلاڑی معین علی اور بعد ازاں ٹیم مینجر حیدر اظہر سے بات کرتے نظر آئے۔ ویڈیو میں وارنر کو حیدر اظہر کے ساتھ جانے سے پہلے کچھ کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
اس ویڈیو کو متعدد بھارتی صارفین کے اکاؤنٹس سے شیئر کیا گیا اور پروپیگنڈہ پھیلانے کی کوشش کی گئی۔ خاص طور پر سابق بھارتی کرکٹر اجے جڈیجا کے نام سے بنے ایکس اکاؤنٹ سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ معین علی اور ڈیوڈ وارنر کے درمیان لڑائی ہوگئی ہے۔
🚨 BIG FIGHT BETWEEN DAVID WARNER & MOEEN ALI 🚨
– During the match session, a heated argument broke out between Moeen Ali and David Warner 🧐
– Is this what happened? Just asking PSL fans 🤨 pic.twitter.com/hKaeRqKDWs
— Ajay Jadeja (@AjayJadeja171) April 3, 2026
اس پروپیگنڈے کا جواب دیتے ہوئے ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ’پرسکون ہو جاؤ، تمہیں سیاق و سباق کا کچھ علم نہیں ہے، ہمارا مینیجر ہمیشہ پہلے ہاتھ ملانا چاہتا ہے۔ اس کا معین علی سے کوئی تعلق نہیں ہے، اسے ٹیم بینٹر کہتے ہیں‘۔
🤣🤣🤣🤣🤣 calm down mate. You have zero context. The 🤡 our manager always wants to shake hands first . Has nothing to do with Mo 🤣🤣 it’s called team banter
— David Warner (@davidwarner31) April 3, 2026
واضح رہے کہ اجے جڈیجا کے نام سے بنے ایکس اکاؤنٹ کے تقریباً 25 ہزار فالوورز ہیں، تاہم اس حوالے سے متضاد رائے پائی جاتی ہے کہ آیا یہ اکاؤنٹ خود اجے جدیجہ چلاتے ہیں یا کوئی اور۔












