آپ ایک لیٹر پیٹرول پر کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟ ہوشربا انکشاف

جمعہ 3 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں شامل ٹیکسز اور دیگر اخراجات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ وزارت توانائی کی دستاویزات کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت کا قریباً 46 فیصد حصہ ٹیکسز اور مختلف مارجنز پر مشتمل ہے، جس کے تحت شہری 211 روپے 26 پیسے ٹیکس کی مد میں ادا کرتے ہیں، جبکہ پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 247 روپے 15 پیسے ہے۔

مزید پڑھیں:پنجاب میں ریلیف اقدامات: پبلک ٹرانسپورٹ مفت، کسانوں اور شہریوں کے لیے پیٹرول پر سبسڈی کا اعلان

دستاویزات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 24 روپے 12 پیسے کسٹم ڈیوٹی، 7 روپے 52 پیسے ان لینڈ فریٹ مارجن، 7 روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع اور 8 روپے 64 پیسے پمپ ڈیلرز کا کمیشن شامل ہے۔ اس کے علاوہ 160 روپے 61 پیسے پیٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی بھی عائد کی گئی ہے۔

دوسری جانب، ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 11.36 فیصد ٹیکس اور منافع شامل ہیں، جس کے تحت فی لیٹر ڈیزل پر 59 روپے 12 پیسے کے ٹیکسز اور مارجنز وصول کیے جاتے ہیں۔ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 461 روپے 23 پیسے فی لیٹر ہے۔

مزید پڑھیں:پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا دفاع نہیں کیا، ویڈیو پرانی ہے، شاہد آفریدی کی وضاحت

مزید تفصیلات کے مطابق ڈیزل پر 35 روپے 74 پیسے کسٹم ڈیوٹی، 4 روپے 37 پیسے ان لینڈ فریٹ مارجن، 7 روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع اور 8 روپے 64 پیسے پمپ ڈیلرز کا کمیشن شامل ہے، جبکہ 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی عائد ہے۔ تاہم، ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی صفر رکھی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟