کیا اداکارہ رمشا خان اور خوشحال خان نے خفیہ شادی کر لی؟

جمعہ 3 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان اور خوشحال خان کی خفیہ شادی کی افواہوں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک پلیٹ فارم کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شوبز کے دو اے لسٹ اداکاروں نے خفیہ طور پر شادی کر لی ہے، مذکورہ خبر میں کسی بھی فنکار کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تاہم مختلف سوشل میڈیا پیجز اور صارفین نے قیاس آرائیاں کرتے ہوئے اس مبینہ جوڑی کو رمشا خان اور خوشحال خان قرار دینا شروع کر دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SaherScooop (@saher.scooop)

دونوں فنکار اپنے منفرد انتخاب اور معیاری کام کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں جبکہ مداح ان کی آن اسکرین کیمسٹری کو بھی بے حد پسند کرتے ہیں۔ اس وجہ سے اس خبر نے مداحوں میں تجسس پیدا کر دیا ہے۔

 تاہم تاحال رمشا خان یا خوشحال خان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔ دونوں فنکار اپنی نجی زندگی کو میڈیا سے دور رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں جس کے باعث ان افواہوں کی حقیقت تاحال واضح نہیں ہو سکی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp