نصف ملین ڈالر مالیت کا ڈائناسور لیدر بیگ توجہ کا مرکز

جمعہ 3 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سائنس دانوں اور ڈیزائنرز نے جمعرات کے روز ایک منفرد ہینڈ بیگ پیش کیا جو امریکا میں پائے جانے والے ٹائرانوسارس کے فوسلز سے حاصل کردہ کولیجن کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔

اس تخلیق کا مقصد لیبارٹری میں تیار کردہ چمڑے کی افادیت اور مستقبل کی صلاحیت کو اجاگر کرنا ہے۔

نیلے مائل سبز رنگ کا یہ بیگ آرٹس زو میوزیم میں ایک پنجرے کے اندر چٹان پر رکھا جائے گا، جہاں اسے ٹی۔ریکس کے مجسمے کے نیچے 11 مئی تک نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

   یہ بھی پڑھیں: صحارا کی گرد نے یونانی جزیرے کو نارنجی رنگ میں ڈبو دیا، پروازیں متاثر، طوفان سے تباہی

نمائش کے بعد اسے نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا، جس کی ابتدائی قیمت 5 لاکھ ڈالر سے زائد رکھی گئی ہے۔

اس منصوبے کے ماہرین کے مطابق یہ مواد قدیم پروٹین کے ان ٹکڑوں سے تیار کیا گیا جو ڈائناسور کی باقیات سے حاصل کیے گئے تھے۔

ان پروٹینز کو ایک نامعلوم جانور کے خلیے میں داخل کیا گیا، جہاں سے کولیجن تیار ہوا اور بعد ازاں اسے چمڑے کی شکل دی گئی۔

اس منصوبے میں شامل کمپنی دی آرگینائڈ کے سی ای او ٹامس مچل نے بتایا کہ اس عمل میں کئی تکنیکی مشکلات پیش آئیں۔

 یہ منصوبہ آرگینائڈ اور تخلیقی ادارے وی ایم ایل کے اشتراک سے مکمل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل بھی یہ ادارے 2023 میں ایک دیوہیکل میٹ بال تیار کر چکے ہیں جس میں وولی میموتھ کے ڈی این اے کو بھیڑ کے خلیوں کے ساتھ ملا کر استعمال کیا گیا تھا۔

بیگ کے لیے لیدر تیار کرنے والی کمپنی لیب گرون لیدرلمیٹڈ کے سی ای او چے کونن کا کہنا ہے کہ ٹی۔ریکس سے نسبت نے اس ایجاد کو ایک منفرد کشش دی ہے۔

ان کے مطابق یہ صرف ماحول دوست متبادل نہیں بلکہ ایک تکنیکی ترقی بھی ہے، تاہم اس دعوے پر بعض سائنس دانوں نے شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

دنیا کا سب سے معمر کچھوا زندہ نکلا، سوشل میڈیا پر موت کی خبر جعلی ثابت

ایمسٹرڈیم کی ایک یونیورسٹی سے وابستہ میلانی ڈیورنگ کا کہنا ہے کہ ڈائناسور کی ہڈیوں میں موجود کولیجن صرف ٹکڑوں کی صورت میں ہوتا ہے، جس سے مکمل جلد یا چمڑا تیار نہیں کیا جا سکتا۔

اسی طرح ٹامس ہولز جونیئر کے مطابق فوسلز میں ملنے والا کولیجن ہڈی کے اندر سے حاصل ہوتا ہے، نہ کہ جلد سے۔

 مزید پڑھیں: ’آدھا انسان آدھا روبوٹ‘، آخر معاملہ کیا ہے؟

ٌ۔۔۔اور اس میں وہ ساختی خصوصیات موجود نہیں ہوتیں جو اصلی چمڑے کو منفرد بناتی ہیں۔’

تنقید کے جواب میں ٹامس مچل کا کہنا تھا کہ نئی تحقیق میں اختلاف رائے فطری امر ہے اور یہی سائنسی ترقی کی بنیاد بھی ہے۔

ان کے مطابق یہ کوشش اب تک کی سب سے قریب ترین مثال ہے جس میں ٹی۔ریکس سے متعلق کوئی شے تخلیق کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور چین کا مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں پر اتفاق

آج شہباز شریف نہیں ’شاباش شریف‘، کامیاب سفارتکاری پر پاکستانی فنکار بھی میدان میں

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر ڈائیورشنز، شہریوں کو اضافی وقت لے کر سفر کی ہدایت

بنگلہ دیش کرکٹ تنازع: بُلبُل کا آئی سی سی سے مداخلت کا مطالبہ

صدر ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ ایرانی اچھے مذاکرات کار ہیں، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

ویڈیو

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

اسکردو میں سانحہ گیاری کے شہدا کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟