بلاول بھٹو کا 47ویں یومِ شہادت پر ذوالفقار علی بھٹو کو خصوصی خراج تحسین

ہفتہ 4 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم اور بانی پی پی پی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 47ویں یومِ شہادت پر اپنے پیغام میں انہیں سلام پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو ایک مدبر اور دور اندیش رہنما تھے جن کی قربانی جمہوریت اور عوامی وقار کی لازوال علامت بن گئی۔ ان کے مطابق شہید بھٹو کی جدوجہد کو دبایا نہیں جا سکا بلکہ ان کی شہادت نے ایک قوم کے ضمیر کو مزید بیدار کیا۔

یہ بھی پڑھیے: ’ذوالفقار بھٹو کیس عدالتی تاریخ کا بدترین باب ہے‘، چیف جسٹس کا اضافی نوٹ

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے 1973 کا متفقہ آئین دیا، عوام کو ووٹ کا حق اور طاقت دی، محروم طبقات کو آواز دی، امت مسلمہ کے اتحاد کو فروغ دیا اور پاکستان کی خودمختاری کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہید بھٹو کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک کو ایک مضبوط، جمہوری اور فلاحی ریاست بنانے کے خواب کو حقیقت میں بدلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب