بازاروں کے اوقات کار میں کمی پر غور، شادی ہال اور ریستوران بھی جلد بند کروانے کا فیصلہ

ہفتہ 4 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت توانائی کے وسائل پر دباؤ کم کرنے کے لیے بازار کے اوقات میں کمی سمیت اقتصادی کفایت شعاری اقدامات پر غور کر رہی ہے۔ اگر یہ تجویز نافذ ہوئی تو مارکیٹیں معمول کے شیڈول سے پہلے بند کر دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھنے کا نتیجہ ہے، حکومت کا قصور نہیں، رانا ثنااللہ

میڈیا رپورٹ کے مطابق نجی ٹیلیویژن پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ایک اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔ اجلاس میں بازاروں کے اوقات میں کمی پر غور کیا گیا، جبکہ صرف شادی ہال اور ریستوران رات 10 بجے تک کھلے رہنے کی اجازت دی جائے گی۔

وزیر نے معاشی صورتِ حال کی سنگینی پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ حکومت اہم مالی چیلنجز کے لیے تیاری کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اگلے ہفتے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے ساتھ کلیدی اجلاسوں کے لیے بیرونِ ملک جائیں گے، جس میں پاکستان اپنی معاشی دباؤ کی شدت اور مجموعی اقتصادی فریم ورک پر دوبارہ غور کی ضرورت واضح کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بازاروں کے کھلنے، بند ہونے کے اوقات قومی معیشت پر بوجھ بن گئے، خواجہ آصف

علی پرویز ملک نے توانائی کی صورتحال کے بارے میں بھی بتایا کہ قطر سے گیس کی فراہمی میں رکاوٹ کے بعد ملکی گیس فیلڈز نے 400 سے 500 ایم ایم سی ایف ڈی فراہم کر کے صورتحال مستحکم کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران لبنان میں اپنی پراکسیز کو فوری روکے ورنہ سخت جواب دیں گے، صدر ٹرمپ کی وارننگ

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

ویڈیو

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟