بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان کی اہم کاروباری رہنماؤں سے ملاقات، معاشی صورتحال اور چیلنجز پر غور

ہفتہ 4 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان نے ہفتے کی صبح وزیراعظم آفس میں ملک کے سرکردہ کاروباری رہنماؤں سے اہم ملاقات کی، جس میں معیشت کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اجلاس کا آغاز تقریباً ساڑھے 11 بجے ہوا، جس میں وزیر خزانہ امیر خسرو محمود چوہدری اور وزیر تجارت خندقار عبدالمقتدر سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں توانائی بحران سرفہرست موضوع رہا، جبکہ مجموعی معاشی صورتحال اور درپیش مشکلات پر بھی غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اجلاس کے دوران ملک کی پہلی ‘پرائیویٹ سیکٹر ایڈوائزری کونسل’ کا باضابطہ آغاز بھی کیا گیا، جس کا مقصد حکومتی پالیسی سازوں اور کاروباری برادری کے درمیان مؤثر رابطے کے لیے ایک منظم پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت قائم اس کونسل میں وزیر خزانہ، وزیر تجارت اور مختلف شعبوں جیسے ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، جوتے سازی، آٹو موبائل اور کنزیومر گڈز سے تعلق رکھنے والے نو ممتاز کاروباری افراد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

کاروباری رہنماؤں کی جانب سے اجلاس میں بینکوں کے بلند شرح سود، مالی وسائل تک محدود رسائی اور کیپٹل مارکیٹ میں عدم استحکام جیسے اہم مسائل اٹھائے جانے کا امکان ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا، معاشی چیلنجز سے نمٹنا اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟