کراچی بندرگاہ پر 24 گھنٹوں کے دوران 4 جہازوں کی آمد، ایک لاکھ میٹرک ٹن سے زائد کارگو ہینڈل

ہفتہ 4 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی بندرگاہ پر 4 جہازوں کی آمد اور برتھنگ ہوئی جن میں ایک ٹینکر ‘سٹی آئلینڈ’ اور 3 کنٹینر جہاز ‘شنگ’، ‘سیلسیئس ایممن’ اور ‘3 جہان-19’ شامل ہیں۔

ترجمان کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق اسی دوران 4 جہازوں کی روانگی بھی عمل میں آئی، جن میں ایک جنرل کارگو جہاز ‘موکدا ناری’ اور 3 کنٹینر جہاز ‘کارل شلٹ’، ‘فیوچر’ اور ‘ٹی ایس ممبئی’ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی بندرگاہ سے متحدہ عرب امارات کے لیے نئی فیڈر شپنگ سروس شروع

ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی بندرگاہ پر مجموعی طور پر 105,980 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل کیا گیا، جس میں 17,589 میٹرک ٹن برآمدی اور 88,391 میٹرک ٹن درآمدی کارگو شامل ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 11,592 میٹرک ٹن برآمدی کنٹینرز اور 20,030 میٹرک ٹن درآمدی کنٹینرز ہینڈل کیے گئے، جبکہ برآمدی بریک بلک کارگو 346 میٹرک ٹن اور درآمدی بلک کارگو 11,178 میٹرک ٹن رہا۔

یہ بھی پڑھیے: مشرق وسطیٰ جنگ کے بعد عالمی تجارت کا رخ پاکستان کی جانب، بندرگاہوں پر ریکارڈ سرگرمیاں

مزید برآں برآمدات کی مد میں 2,329 میٹرک ٹن کلنکر اور 972 میٹرک ٹن چاول ہینڈل کیے گئے، جبکہ درآمدات میں 564 میٹرک ٹن امونیم سلفیٹ، 2,446 میٹرک ٹن کنولا اور 2,819 میٹرک ٹن سویابین کے بیج شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق لیکویڈ کارگو کی مد میں بھی 2,350 میٹرک ٹن برآمدات اور 52,354 میٹرک ٹن درآمدات کی ہینڈلنگ کراچی بندرگاہ پر کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار