شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 افغان باشندوں سمیت 8 دہشتگرد ہلاک

ہفتہ 4 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جن میں 2 افغان شہری بھی شامل تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں یکم اپریل 2026 کو سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب کارروائی انجام دی، جس کے نتیجے میں 8 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ تمام 8 شدت پسند شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش کررہے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں 2 افغان شہری بھی شامل ہیں۔

ابتدائی شناخت کے مطابق ہلاک ہونے والے ایک افغان شدت پسند کا نام امیر حمزہ ولد عبدالکریم ہے، جبکہ دوسرے کی شناخت امیر عبدالرحیم صوبہ پکتیا افغانستان کے طور پر ہوئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ کارروائی علاقے میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے اور امن و امان قائم رکھنے کے لیے کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟