عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح، کفایت شعاری سے بچائی گئی رقم عوام پر خرچ کی جائےگی، وزیراعظم شہباز شریف

ہفتہ 4 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومتی کفایت شعاری و سادگی کے اقدامات سے بچائی گئی رقم کو عوام پر خرچ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: خطے کے کئی ممالک میں پیٹرول کی قلت، وزیراعظم نے عوام کو مشکلات سے بچانے کا عزم کر رکھا ہے، عطااللہ تارڑ

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں خطے میں حالیہ کشیدگی کے دوران ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور حکومت کی جانب سے عوامی ریلیف کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ریلیف کی رقم پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کے حامل افراد کو ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے فراہم کرنا شروع کردی گئی ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ ایک مؤثر اور شفاف نظام کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ کی بسوں، ویگنوں اور گڈز ٹرانسپورٹ کے ٹرکوں اور مال بردار گاڑیوں کو سبسڈی کی ڈیجیٹل منتقلی شروع کردی گئی ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہاکہ حکومت معاشی طور پر کمزور طبقے پر ریلیف کی فراہمی جلد سے جلد ممکن بنانے کی کوشاں ہے اور مشکل وقت میں اپنی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشکل حالات میں عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور حکومتی کفایت شعاری و سادگی کے اقدامات سے بچائی گئی رقم کو عوام پر خرچ کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیراعظم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر عوام کو ریلیف کے اقدامات کے نفاذ پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کے مناسب ذخائر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: مشرق وسطیٰ میں جنگ کی وجہ سے پیٹرول مہنگا ہوا، حکومت کے خلاف احتجاج نہیں بنتا، رانا ثنااللہ

اجلاس میں وفاقی وزرا ڈاکٹر مصدق ملک، عطااللہ تارڑ، علی پرویز ملک، معاون خصوصی طلحہ برکی اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لائیوآپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے اہم اور مثبت کردار ادا کیا، رجب طیب ادروان

9 اپریل کا جلسہ: پی ٹی آئی کا موٹروے کی بجائے جی ٹی روڈ سے جانے کا فیصلہ

ویڈیو

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟