محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا 82 واں اجلاس، اہم فیصلوں کی منظوری

اتوار 5 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا 82 واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف اہم امور پر غور کرتے ہوئے متعدد فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں مالی سال 2024-25 کے سالانہ آڈٹ شدہ مالیاتی اسٹیٹمنٹس کی باضابطہ منظوری دی گئی، جبکہ آئی سی سی گلوبل اینٹی کرپشن کوڈ کے مطابق پی سی بی کے پروسیجرل رولز بھی منظور کر لیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے:  بال ٹیمپرنگ کیس، پی سی بی نے فخر زمان پر 2 میچوں کی پابندی عائد کردی

بورڈ نے سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے ساتھ جدہ میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر و ترقی کے لیے تعاون کے اظہارِ دلچسپی کی منظوری بھی دی۔ اس کے علاوہ جغرافیائی بنیادوں پر لاہور کے کرکٹ زونز کی نئی حد بندی اور ان کے ناموں پر نظرثانی کی بھی توثیق کی گئی۔

اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ میں نمایاں خدمات پر عبداللہ خرم نیازی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں عبداللہ خرم نیازی نے ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کے لیے بھرپور محنت کی۔

بورڈ آف گورنرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے ٹیموں کی ریکارڈ نیلامی پر اطمینان اور تشکر کا اظہار کیا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل اب سرمایہ کاری کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم بن چکی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب یہ دنیا کی نمبر ون لیگ بن جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی اور سکندر رضا کی پی سی بی سیکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی

اجلاس میں بورڈ ممبران انوار احمد غنی، طارق سرور، عدنان ملک، سجاد کھوکھر، ظفر اللہ اور اسماعیل قریشی نے شرکت کی، جبکہ ظہیر عباس اور سیکرٹری کابینہ نے آن لائن اجلاس میں حصہ لیا۔

اس کے علاوہ چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی، چیف فنانشل آفیسر، ڈائریکٹر میڈیا، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ، ڈائریکٹر کمرشل سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی