بھارتی بی جے پی رہنما کے متنازع بیان پر جماعت اسلامی بنگلہ دیش کی شدید مذمت

اتوار 5 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے ایک سینیئر رہنما نے بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ‘اشتعال انگیز’ اور بنگلہ دیش کی خودمختاری کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

ہفتہ کے روز جاری بیان میں جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل اور سابق رکن پارلیمنٹ میاں غلام پرور نے مغربی بنگال بی جے پی کے صدر شامک بھٹاچاریہ سے منسوب اس بیان پر ‘گہری تشویش’ کا اظہار کیا، جس میں مبینہ طور پر بنگلہ دیش کے علاقوں کھلنا اور جیسور کو بھارت میں شامل کرنے کی بات کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: امریکا کے ساتھ کوئی خفیہ معاہدہ نہیں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان کی وضاحت

میاں غلام پرور نے ان ریمارکس کو ‘انتہائی نامناسب، ناقابل قبول اور بین الاقوامی اصولوں کے منافی’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے بیانات ہمسایہ ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو نقصان پہنچاتے ہیں اور بنگلہ دیش کی آزادی اور علاقائی سالمیت کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ سرحدی علاقوں میں سیاسی مقاصد کے لیے اثر انداز ہونے کی کوششیں ایک بڑا خطرہ ہیں۔ بیان میں یہ خدشات بھی ظاہر کیے گئے کہ سرحد کے قریب بھارتی فوجی سرگرمیاں، سیٹلائٹ نگرانی اور مذہبی اشتعال انگیزی سرحدی آبادی میں بے چینی پیدا کر رہی ہیں۔

جماعت اسلامی کے رہنما نے بنگلہ دیش کے داخلی امور میں کسی بھی مداخلت کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے عوام اس طرح کی کسی بھی کوشش کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے پر مناسب سفارتی اور قانونی اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش بارڈر گارڈ کی کارروائی، بھارت سے اسمگل شدہ کروڑوں مالیت کا سامان برآمد

انہوں نے بھارتی سیاسی قیادت پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے بنگلہ دیش کی خودمختاری کا خیال رکھے۔ ساتھ ہی متنازع بیان واپس لینے اور معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

بیان کے اختتام پر بنگلہ دیشی حکومت سے کہا گیا کہ وہ اس معاملے پر مضبوط ردعمل دے اور قومی خودمختاری کے تحفظ کے ساتھ ساتھ علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لائیوآپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے اہم اور مثبت کردار ادا کیا، رجب طیب ادروان

9 اپریل کا جلسہ: پی ٹی آئی کا موٹروے کی بجائے جی ٹی روڈ سے جانے کا فیصلہ

ویڈیو

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟