پرانے پیغامات نے شہزادہ ہیری کو مشکل میں ڈال دیا، میگھن مارکل ناراض

اتوار 5 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کے شہزادہ پرنس ہیری کے ماضی کے نجی ٹیکسٹ پیغامات دوبارہ منظرِ عام پر آنے کے بعد نئی بحث چھڑ گئی ہے، جبکہ رپورٹس کے مطابق ان کی اہلیہ میگھن مارکل اس صورتحال پر سخت ناراض ہیں۔

رپورٹس کے مطابق حالیہ عدالتی کارروائی کے دوران 2011 میں شہزادہ ہیری اور صحافی شارلٹ گریفتھس کے درمیان ہونے والے پیغامات سامنے آئے، جس کے بعد شاہی جوڑے ایک بار پھر عوامی توجہ کا مرکز بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی ولی عہد ولیئم اپنے چھوٹے بھائی پرنس ہیری کو وراثت سے محروم کروانے کے لیے کوشاں

یہ پیغامات اس وقت سامنے آئے جب شہزادہ ہیری نے لندن کی ہائی کورٹ میں ایسوسی ایٹڈ نیوز پیپرز لمیٹڈ  کے خلاف جاری مقدمے کی سماعت میں شرکت کی۔ یہ ادارہ ڈیلی میل اخبار کا پبلشر ہے، جس پر ہیری نے نجی معلومات کے غیر قانونی حصول اور پرائیویسی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق پیغامات میں دوستانہ اور قدرے جذباتی انداز اپنایا گیا تھا، جن میں مبینہ طور پر صحافی کو پیار بھرے انداز میں مخاطب کیا گیا۔ ایک پیغام میں فلم دیکھنے کے دوران ساتھ گزارے لمحات کو یاد کرنے کا ذکر بھی شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پرنس ہیری کی کنگ چارلس سے ملاقات نے میگھن مارکل کے خدشات بڑھا دیے

پیغامات کے دوبارہ سامنے آنے سے ڈیوک اور ڈچس آف سسیکس ایک مرتبہ پھر میڈیا اور سوشل میڈیا کی شدید توجہ کا سامنا کررہے ہیں۔ شاہی ذمہ داریوں سے دستبرداری اور دیگر تنازعات کے بعد یہ واقعہ ان کے لیے مزید دباؤ کا باعث قرار دیا جارہا ہے۔

آن لائن صارفین نے پیغامات کے انداز پر شہزادہ ہیری کو ’فلرٹی ہیری‘ کا لقب بھی دینا شروع کردیا ہے، میگھن مارکل اس صورتحال کو شرمندگی اور پریشانی کا باعث سمجھ رہی ہیں، خاص طور پر اس وقت جب یہ جوڑی اپنی عوامی ساکھ بہتر بنانے کی کوشش کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرنس ہیری اور لیڈی ڈیانا کے ذوق میں کیا فرق تھا؟

ماہرین کے مطابق مقدمے کی ہر نئی پیش رفت میڈیا کی توجہ میں اضافہ کر رہی ہے اور اس کیس نے ایک بار پھر شاہی خاندان سے علیحدگی کے بعد جوڑے کی زندگی کو خبروں کی سرخیوں میں لا کھڑا کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ویڈیو

لائیواچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘