یو اے ای نے پی ایس ایل 11 سے کھلاڑی واپس بلا لیے، ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں شرکت کی ہدایت

پیر 6 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 میں شریک اپنے کھلاڑیوں کو واپس بلا لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ یو اے ای کے ڈومیسٹک ڈی50 ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے کیا گیا۔

مزید پڑھیں: صاحبزادہ فرحان کی ٹی20 کرکٹ میں حکمرانی، پاکستان سپر لیگ 11 میں بیٹنگ کا جادو

رپورٹس کے مطابق کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے 2 کھلاڑی، خزیمہ تنویر اور محمد وسیم، امارات کرکٹ بورڈ کی ہدایات پر وطن واپس روانہ ہو چکے ہیں۔ تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ ڈومیسٹک مقابلوں میں 2 میچز کھیلنے کے بعد دوبارہ ٹیم کو جوائن کر سکتے ہیں۔

کراچی کنگز اپنا اگلا میچ 9 اپریل کو پشاور زلمی کے خلاف کراچی میں کھیلیں گے۔

دوسری جانب پی ایس ایل کے ایک اور میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز نے 167 رنز کا مطلوبہ اسکور باآسانی حاصل کر لیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان سپر لیگ 11 میں تاریخی اصلاحات، پلیئر ڈرافٹ کی جگہ پلیئر آکشن ماڈل متعارف

میچ میں آسٹریلوی بیٹر اسٹیون اسمتھ نے شاندار نصف سینچری اسکور کرتے ہوئے 53 رنز بنائے، جبکہ صاحبزادہ فرحان نے جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ دونوں کے درمیان ابتدائی شراکت نے ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد، مستقبل میں کون سے ریکارڈ بن سکتے ہیں؟

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟