بنگلہ دیش: سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سمیت 22 افراد کے خلاف جبری گمشدگی کا مقدمہ دائر

پیر 6 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش میں سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد سمیت 22 افراد کے خلاف جبری گمشدگی کے الزامات پر انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش: شیخ حسینہ واجد نے سیاست سے توبہ کرلی، ’عوامی لیگ قائم رہے گی‘، بیٹے کا اعلان

یہ درخواست سوموار کے روز سابق جوبو دل رہنما مشیر رحمان مامون نے چیف پراسیکیوٹر امین الاسلام کے پاس جمع کروائی۔ ملزمان میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فورسز انٹیلی جنس (ڈی جی ایف آئی) کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) شیخ مامون خالد بھی شامل ہیں، تاہم تمام ملزمان کی مکمل فہرست تاحال جاری نہیں کی گئی۔

درخواست گزار کے مطابق، انہیں 23 فروری 2015 کو ڈھاکا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے بنکاک جاتے ہوئے مبینہ طور پر سادہ لباس اہلکاروں نے حراست میں لیا، جنہوں نے خود کو قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعلق رکھنے والا ظاہر کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں 6 ماہ تک نامعلوم مقام پر رکھا گیا، جہاں وہ آنکھوں پر پٹی اور ہتھکڑیوں میں رہے۔

مامون کے مطابق 23 اگست 2015 کو انہیں ڈیٹیکٹو برانچ کے حوالے کیا گیا، جہاں مختصر ریمانڈ کے بعد انہیں ڈھاکا سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا۔ وہ قریباً 2 سال جیل میں رہے اور بعد ازاں ہائیکورٹ سے ضمانت پر رہائی ملی۔

مزید پڑھیں: شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

دوسری جانب، ٹریبونل میں انسانیت کے خلاف جرائم کے ایک اور مقدمے کی سماعت بھی جاری ہے، جس کا تعلق کُشتیہ میں 6 افراد کے قتل سے ہے۔ اس کیس میں حسن الحق انو کے وکلا نے اپنے دلائل پیش کیے، جبکہ مزید سماعت 12 اور 13 اپریل کو مقرر کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لائیوآپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے اہم اور مثبت کردار ادا کیا، رجب طیب ادروان

9 اپریل کا جلسہ: پی ٹی آئی کا موٹروے کی بجائے جی ٹی روڈ سے جانے کا فیصلہ

ویڈیو

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟