ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق دار نے پیر کی شام کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر ہیمرش فالکنر کا ٹیلیفونک رابطہ، برطانیہ کی جانب سے پاکستان کی امن کوششوں کی تعریف
دونوں رہنماؤں نے خطے میں ابھرتے ہوئے حالات پر تبادلہ خیال کیا اور فوری کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ڈپٹی وزیراعظم نے امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت اجاگر کی۔
مزید پڑھیے: اسحاق ڈار کا پرتگال کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
دونوں طرف سے پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات کے لیے اپنے عزم کی تصدیق کی گئی اور اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔














