سبسڈی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، اسحاق ڈار کی ہدایت

پیر 6 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت فیول سبسڈی اسکیم سے متعلق نیشنل اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی، خصوصاً موٹرسائیکلوں، پبلک ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے لیے سبسڈی کے اقدامات جلد از جلد فعال کیے جائیں۔

مزید پڑھیں: کفایت شعاری اقدامات پر وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور صوبائی حکام کے تعاون سے پبلک سروس ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے لیے رقوم کی تقسیم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

صوبائی نمائندوں نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ موٹرسائیکل سبسڈی رجسٹریشن کے لیے موبائل ایپلیکیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ادائیگیوں کا آغاز آج سے متوقع ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہاکہ سبسڈی کا نظام سادہ، قابلِ رسائی، شفاف اور وسیع پیمانے پر تشہیر کے ساتھ ہونا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

اجلاس میں وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری آئی ٹی و ٹیلی کام، سیکریٹری پیٹرولیم، تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور متعلقہ محکموں کے سینیئر حکام نے شرکت کی۔

ڈیجیٹل معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے آئی ٹی اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ

دریں اثنا اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک کی ڈیجیٹل معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے آئی ٹی اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اسحاق ڈار کو ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر کی بہتری، جدت کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل گورننس کو مؤثر بنانے کے حوالے سے جاری اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں: تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں مجبوراً عوام پر منتقل کرنا پڑیں، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ان اقدامات کا مقصد عوام کو بہتر اور تیز تر سرکاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، وزارت آئی ٹی، وزارت تجارت اور وزارت خزانہ کے سیکریٹریز نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد، مستقبل میں کون سے ریکارڈ بن سکتے ہیں؟

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: وزیراعظم کا سفارتی کوششوں میں تعاون فراہم کرنے والے ممالک سے اظہار تشکر

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟