تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں مجبوراً عوام پر منتقل کرنا پڑیں، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

پیر 6 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر جنگ کے اثرات کے باعث پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے اور اسی صورتحال نے توانائی منڈیوں کو بھی شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے، تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں مجبوراً عوام پر منتقل کرنا پڑیں۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی سپلائی چین متاثر ہوئی ہے، جس کے باعث دنیا بھر میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ کر 170 ڈالر فی بیرل کی تاریخی بلند سطح تک پہنچ گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: 100 روپے سستا پیٹرول کیسے حاصل کیا جائے، طریقہ کار سامنے آگیا

علی پرویز ملک کے مطابق حکومت نے کفایت شعاری اپناتے ہوئے اپنے اخراجات میں نمایاں کمی کی اور 50 سالہ کویت پیٹرولیم معاہدے کے تحت ملک کی ضروریات پوری کی گئیں۔

انہوں نے کہاکہ سپلائی میں رکاوٹ کے بعد فوری مشاورت کے ذریعے حل تلاش کیا گیا اور بحران کو کم کیا گیا، جبکہ وزیراعظم کی قیادت میں تیل کی خریداری اور سپلائی کے مؤثر انتظامات کیے گئے۔

ان کے مطابق قطر کے ساتھ 10 سالہ ایل این جی معاہدے کی سپلائی بھی ہرمز بحران سے متاثر ہوئی، تاہم حکومت نے فوری متبادل انتظامات کر کے عوام کو توانائی بحران سے محفوظ رکھا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت نے اپنے اخراجات میں 140 ارب روپے کی بچت کرتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پیج پر لا کر ایل این جی اور توانائی بحران کا حل نکالا گیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے عالمی توانائی بحران کے دوران اپنی پالیسی اور عوامی مفاد کو ترجیح دی، جبکہ بحران سے نمٹنے کے لیے سیاسی اور عسکری قیادت نے باہمی ہم آہنگی کے ساتھ ذمہ داریاں نبھائیں۔

دوسری جانب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاکہ خطے کی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم نے فوری طور پر ایک کمیٹی قائم کی جس نے فوری طور پر کام شروع کر دیا۔

مزید پڑھیں: پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اداکارہ سجل علی نے عوام سے کیا اپیل کی؟

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کی قائم کردہ پیٹرولیم کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف خود تمام معاشی اور توانائی سے متعلق معاملات کی نگرانی کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب