انسدادِ منشیات فورس (ANF) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق 8 مختلف کارروائیوں کے دوران 2 کروڑ 62 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 164.38 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
مزید پڑھیں: منشیات کیس: آزاد کشمیر حکومت کے وزیر کے بیٹے کو برطانیہ میں قید کی سزا
لاہور میں واقع کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے کپڑوں میں جذب شدہ 7.8 کلوگرام آئس برآمد ہوئی، جبکہ ایک اور کارروائی میں سعودی عرب جانے والے پارسل سے 503 گرام چرس برآمد کی گئی۔
شیخوپورہ کے علاقے چاہل کلاں ٹول پلازہ کے قریب 2 گاڑیوں سے 78 کلوگرام چرس برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
انسدادِ منشیات فورس (ANF) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق 8 مختلف کارروائیوں کے دوران 2 کروڑ 62 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 164.38 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔@KulAalam pic.twitter.com/SXY6mq8w6y
— Media Talk (@mediatalk922) April 7, 2026
کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں ایک ملزم کے قبضے سے 39.6 کلوگرام چرس جبکہ گڈاپ ٹاؤن میں گاڑی سے 30 کلوگرام چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے قریب ملزم سے 4.8 کلوگرام آئس اور 300 گرام ہیروئن برآمد ہوئی، جبکہ فیض آباد بس ٹرمینل کے قریب ایک اور ملزم کے قبضے سے 1 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش پولیس چیف کا نوٹس، انتہا پسندی، بھتہ خوری اور منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن
مزید برآں، ضلع گوادر کے قریب کارروائی کے دوران 2.380 کلوگرام وزنی 4500 ایکسٹیسی گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔













