افغانستان سے منشیات اور جرائم کا پھیلاؤ خطے کے لیے خطرات میں اضافہ، اقوام متحدہ 

منگل 7 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان منشیات کے کاروبار اور پراکسی نیٹ ورکس پر انحصار کر رہے ہیں، جس سے خطے کے لیے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد منشیات و جرائم (United Nations Office on Drugs and Crime) نے اپنی تازہ رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ افغانستان سے جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: طالبان کے بیانات شواہد کے منافی اور عالمی اداروں کی ساکھ کے خلاف ہیں، پاکستان

رپورٹ کے مطابق افغانستان سے میتھا مفیٹامین جیسی خطرناک مصنوعی منشیات کی اسمگلنگ میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جبکہ 2023 کے مقابلے میں خطے میں اس منشیات کی ضبطگی 50 فیصد سے زائد رہی، جو اس کی بڑھتی پیداوار کا ثبوت ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان میں منظم جرائم پیشہ گروہوں نے مصنوعی منشیات کو باقاعدہ کاروباری ماڈل بنا لیا ہے، جس سے غیر قانونی معیشت کو تقویت مل رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی نائب خصوصی نمائندہ نے کہا کہ افغانستان کا منشیات کا مسئلہ صرف مقامی نہیں بلکہ اس کے اثرات دیگر ممالک تک بھی پھیل رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:افغان طالبان عام شہریوں کو بطور ہیومن شیلڈ استعمال کر رہے ہیں، خواجہ محمد آصف

ماہرین کے مطابق طالبان کے زیرِ کنٹرول افغانستان میں منشیات، دہشتگردی اور جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا گٹھ جوڑ خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے، جبکہ منشیات سے حاصل ہونے والی آمدن دہشتگرد سرگرمیوں کو تقویت دے رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد، مستقبل میں کون سے ریکارڈ بن سکتے ہیں؟

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟