عمرے کی ویڈیو پر تنقید کے بعد اداکار عمر شہزاد نے وضاحت پیش کردی، ناقدین کا غم و غصہ کم نہ ہوا

منگل 7 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکار اور ماڈل عمر شہزاد نے مکہ مکرمہ سے اپنی اہلیہ شانزے لودھی کے ہمراہ شیئر کی گئی ویڈیو پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کے اقدام کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں عمر شہزاد کا کہنا تھا کہ مذکورہ ویڈیو ان کے عمرہ سفر کی ذاتی یادوں پر مبنی تھی اور اس کا مقصد کسی قسم کا تنازع پیدا کرنا نہیں تھا۔

انہوں نے لکھا کہ ویڈیو مکہ مکرمہ میں گزارے گئے وقت کی یادوں کا ایک مجموعہ ہے، جس میں صرف عمرہ ہی نہیں بلکہ وہ تمام لمحات شامل ہیں جو ہم نے وہاں ساتھ گزارے۔

اداکار نے اپنے رشتے کی نوعیت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم میاں بیوی ہیں اور جو کچھ ہم نے شیئر کیا اس میں کچھ بھی نامناسب یا غلط نہیں تھا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ان کے بارے میں لگائے جانے والے بعض اندازے غیر ضروری اور ناانصافی پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کچھ پیجز کو بھی تنقید کرتے دیکھا ہے۔ جو قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں وہ غیر ضروری اور ناانصافی ہے اور ہم اس بیانیے سے اختلاف کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’یہ مقدس جگہ ہے پیرس کی سڑکیں نہیں‘، عمر شہزاد اور شائستہ لودھی کی عمرے کے دوران ویڈیو پر مداح برہم

عمر شہزاد نے لوگوں سے کہا کہ وہ دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے اپنے معاملات پر توجہ دیں۔ انہوں نے لکھا کہ اگر لوگ دوسروں پر فیصلہ سنانے میں کم وقت صرف کریں اور اپنی زندگیوں پر زیادہ توجہ دیں، تو شاید ان کے پاس یہاں آ کر غیر ضروری تنقید میں وقت ضائع کرنے کا موقع نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ ان کے ارادوں کو نہیں سمجھتے انہیں ان کے کردار پر سوال اٹھانے سے گریز کرنا چاہیے۔ اس وضاحت پر بھی صارفین بھڑک اٹھے اور انہوں نے کہا کہ اگر یہ یادیں تھیں تو انہیں اپنے پاس محفوظ رکھنا چاہیے تھا نا کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا چاہیے جبکہ دیگر نے کہا کہ مقدس جگہ کا احترام ضروری ہے چاہے آپ میاں بیوی ہی کیوں نہ ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ماڈل عمر شہزاد اور ان کی اہلیہ شانزے لودھی کی طواف کے دوران ہاتھ پکڑنے اور قربت کے مظاہرے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Rasool (@allpakshowbizstarz)

مداحوں نے جوڑے کے اس رویے کو مقدس مقام کے تقدس کے خلاف قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ عمرہ ہے یا ہنی مون؟ ہمیں سمجھ نہیں آ رہی‘۔ ایک اور نے کہا، ’یہ مقدس جگہ ہے، پیرس کی سڑکیں نہیں جہاں رومانس کیا جائے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: وزیراعظم کا سفارتی کوششوں میں تعاون فراہم کرنے والے ممالک سے اظہار تشکر

آپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟