پنجاب کی وزیر اعلیٰ کو سرکاری طیارے کے معاملے پر بلاجواز نشانہ بنایا جا رہا ہے، خواجہ آصف

منگل 7 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف  نے کہا ہے کہ  پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو سرکاری طیارے کے معاملے پر بلاجواز تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی اس سہولت سے مستفید ہوتے ہیں۔

خواجہ محمد آصف  نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے پاس سرکاری جہاز موجود ہیں اور ہیلی کاپٹرز بھی ہیں، تاہم صرف پنجاب کی وزیر اعلیٰ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ میری دانست میں یہ سیاسی بددیانتی اور بدنیتی ہے۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بنی گالہ سے ہیلی کاپٹر کے استعمال کو بھی مدنظر رکھا جائے۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ وزیر اعظم نے کوئی نیا جہاز نہیں خریدا، بلکہ پہلے سے موجود طیارے کو مرمت اور جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پارلیمان ایک سنجیدہ فورم ہے جہاں ذمہ دار افراد موجود ہیں، اس لیے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ یا غیر سنجیدہ طرزِ گفتگو سے گریز کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے زور دیا کہ عوامی نمائندوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسے معاملات پر محتاط اور متوازن مؤقف اختیار کرنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟