سیاسی و عسکری قیادت کی ہم آہنگی سے پاکستان کا وقار بلند، پروپیگنڈا کرنے والوں کے لیے بھی ایک سبق

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ جنگ بندی کے تناظر میں پاکستان کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے قومی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ کیوں کہ قومی یکجہتی ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے۔

موجودہ صورت حال میں عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص ابھرا ہے، جو سیاسی اور فوجی قیادت کی ہم آہنگی کا نتیجہ ہے۔

حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف منفی پراپیگنڈا کرنے والے عناصر قومی مفادات کو نقصان پہنچاتے ہیں، اس لیے ذاتی یا سیاسی فوائد کے لیے ریاست کو کمزور نہیں کرنا چاہیے۔

باشعور قومیں مشکل وقت میں حکومت اور اداروں کے ساتھ کھڑی ہوتی ہیں، وہ عناصر جو ڈالروں کی خاطر ہندوستان کی پراکسی بنے ہوئے ہیں، ان کے لیے بھی یہ سبق ہے کہ ریاست اور قوم کے ساتھ جڑنے میں ہی آپ کی بقا اور خوشحالی ہے۔

اگر ہم اپنے ملک کے خلاف سازشوں کا حصہ نہ بنیں تو ہم پاکستان کے ابھرتے عالمی کردار کو اپنی معاشی خوشحالی میں بدل سکتے ہیں۔

پاکستان کی حالیہ کامیابی کے بعد اب بھارت ہمارے خلاف سازشیں مزید تیز کر دے گا، مگر ہمیں اتحاد اور قومی جذبے سے ایسی تمام سازشوں کو شکست دینی ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: وزیراعظم کا سفارتی کوششوں میں تعاون فراہم کرنے والے ممالک سے اظہار تشکر

آپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟