ڈیجیٹل پنجاب کی جانب پیشقدمی، حکومت پنجاب اور بینک آف پنجاب کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط

جمعرات 9 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت صوبے کو مکمل ڈیجیٹل اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) سے لیس بنانے کے اقدامات تیز ہو گئے ہیں۔ بینک آف پنجاب اور دی آفس آف اے آئی کے درمیان اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، جس کا مقصد پنجاب میں ٹیکنالوجی اور اے آئی کے ذریعے ترقی کی نئی راہیں کھولنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں ماحولیات اور جنگلات کے نظام میں بڑی اصلاحات، وزیراعلیٰ مریم نواز کا کرپشن فری ڈیجیٹل سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے مصنوعی ذہانت علی ڈار کی قیادت میں اس اشتراک سے صوبے میں اے آئی کے عملی استعمال کا نیا باب کھلنے جا رہا ہے۔ علی ڈار کے مطابق یہ معاہدہ پنجاب کو ڈیجیٹل دور میں آگے لے جانے، مضبوط ڈیٹا انفراسٹرکچر قائم کرنے اور صوبے کو جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا اے آئی سے فعال صوبہ بنانے کے ہدف کی تکمیل میں اہم کردار ادا کرے گا۔

علی ڈار نے بتایا کہ پنجاب اے آئی ڈیٹا سینٹر اور فنانشل ڈیٹا ویئر ہاؤس نواز شریف آئی ٹی سٹی میں قائم کیے جائیں گے، جس سے مالیاتی اور اقتصادی ڈیٹا کی بہتر نگرانی اور تجزیہ ممکن ہوگا۔ اس اقدام کے ذریعے کسانوں، چھوٹے کاروبار اور ہاؤسنگ سیکٹر کے لیے جدید کریڈٹ حل متعارف کروائے جائیں گے اور مالی سہولیات کی رسائی عام عوام تک آسان بنائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں اب تمام ماحولیاتی اجازت نامے اب صرف ڈیجیٹل جاری ہوں گے

وزیر اعلیٰ کے وژن کے مطابق اس شراکت داری سے نوجوانوں کے لیے ٹیکنالوجی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ اسٹارٹ اپس، جامعات اور عالمی اے آئی کمپنیوں کے ساتھ اشتراک کو بھی فروغ دیا جائے گا۔ ایس ایم ایز، زراعت اور کم سہولت یافتہ طبقات کے لیے قرضوں تک رسائی میں آسانی ہوگی اور اے آئی کے ذریعے معیشت کو مضبوط اور عوام کو بااختیار بنایا جائے گا۔

علی ڈار نے مزید کہا کہ یہ اقدام ایک لاکھ سے زائد نوکریوں کے مواقع پیدا کرنے میں بھی مثبت کردار ادا کرے گا اور پنجاب کو خطے میں اے آئی کا ایک فعال مرکز بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی