پیٹرول 78 اور ڈیزل 100 روپے سستا ہونے کے نوٹیفکیشن کی حقیقت سامنے آگئی

جمعہ 10 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا کہ پیٹرول کی قیمت میں 78 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 300.41 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 100 روپے کمی کے بعد اسے 420.35 روپے فی لیٹر بتایا گیا۔

تاہم اس دعوے کی حقیقت سامنے آگئی ہے کہ یہ نوٹیفکیشن مکمل طور پر جعلی ہے۔

نجی ٹی وی نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کی خبر نشر کی تھی، لیکن بعد ازاں حکام نے واضح کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

وزارت پیٹرولیم کے ترجمان نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ جعلی خبروں کو پھیلانے سے گریز کریں، کیونکہ فی الحال اس حوالے سے کوئی سرکاری پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp