رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے بھی تحریک انصاف سے منہ موڑ لیا

پیر 5 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے بھی 9 مئی کے پر تشدد احتجاج کی مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرلی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک شہزاد اعوان نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو عبرتناک سزا دینی چاہیے۔

’یادگار شہدا کی بے حرمتی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ہماری فوج دنیا کی عظیم فوج ہے، اپنی فوج پر ہمیشہ سے فخر رہا ہے۔‘

ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے علیحدگی کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔ عمران خان نے ہمیشہ چھوٹے بھائیوں کی طرح عزت دی جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔ اسی طرح کراچی میں تحریک انصاف کی قیادت نے بھی بے پناہ پیار اورعزت دی۔

ملک شہزاد اعوان نے واضح کیا کہ وہ کسی دباؤ کے بـغیر تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کررہے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کو بےنقاب کرنا نہایت ضروری ہے۔ ’سندھ اسمبلی کی نشست عمران خان کی امانت ہے انہیں واپس کردوں گا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp