پی ایس ایل 2026، پشاور زلمی کی قلندرز پر دھاک، یکطرفہ مقابلے کے بعد 76 رنز سے شکست

ہفتہ 11 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ کے 19ویں میچ میں پشاور زلمی نے یکطرفہ مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 76 رنز سے شکست دے دی ہے۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ  میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پشاور زلمی کے بلے بازوں نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راولپنڈیز کو شکست دے دی

پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز محتاط رہا اور اوپنر محمد حارث 18 رنز بنا کر جلد پویلین لوٹ گئے، تاہم اس کے بعد کپتان بابر اعظم اور کوسل مینڈس نے گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش شاٹس کھیل کر لاہور کے باؤلرز کو دباؤ میں رکھا۔

کوسل مینڈس نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 48 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور 4 بلند و بالا چھکے شامل تھے، جبکہ دوسری جانب بابر اعظم نے 43 رنز بنا کر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ ان دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 109 رنز کی شراکت نے زلمی کے لیے بڑے اسکور کی بنیاد رکھی۔

مڈل آرڈر میں مائیکل بریسویل نے 10 گیندوں پر 21 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر اسکور بورڈ کو متحرک رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11، پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 159رنز سے شکست دے دی

لاہور قلندرز کے باؤلرز نے آخری اوورز میں عمدہ کم بیک کیا اور زلمی کی گرتی ہوئی وکٹوں کی بدولت انہیں ایک بہت بڑے اسکور تک پہنچنے سے روک دیا۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بہترین اسپیل کرتے ہوئے 22 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مستفیض الرحمان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اسامہ میر اور عبید شاہ کے حصے میں بھی ایک ایک وکٹ آئی۔ پشاور زلمی نے آخری 5 اوورز میں 47 رنز تو بنائے لیکن اپنی 6 اہم وکٹیں گنوا دیں، جس کی وجہ سے وہ 173 رنز تک محدود رہی۔

ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ فخر زمان اور عبداللہ شفیق کی 21، 21 رنز کی مزاحمت کے علاوہ کوئی بھی بلے باز زلمی کے بولرز کا سامنا نہ کر سکا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11، اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9وکٹوں سے شکست دیدی

مائیکل بریسویل نے اپنی گھومتی گیندوں سے قلندرز کے مڈل آرڈر کو تہس نہس کر دیا اور 18 رنز کے عوض 3 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ نوجوان بولر سفیان مقیم نے بھی 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ناہید رانا نے 2 شکار کیے۔

پشاور زلمی کے کشل مینڈس کو ان کی شاندار بیٹنگ پر ‘پلیئر آف دی میچ’ قرار دیا گیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی پشاور زلمی نے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے، جبکہ لاہور قلندرز کے لیے ٹورنامنٹ میں واپسی کے امکانات مزید کٹھن ہوگئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ کے بعد پہلی بار امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز میں داخل

لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل، حالت تشویشناک

شاہد آفریدی نے اسلام آباد مذاکرات کو خطے میں امن کے لیے خوش آئند قرار دے دیا

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب نامعلوم نمبرز کے اسٹیٹس بھی دیکھنا ممکن

بین الاقوامی پرواز میں بچے کی پیدائش، شہریت اور قانونی شناخت پر نئی بحث کا آغاز

ویڈیو

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

ایران، امریکا کو ایک جگہ بٹھانا بڑی کامیابی ہے، پاکستان دنیا کو کشیدگی سے بچانے کی راہ پر گامزن ہے، جرمن صحافی اسٹیفن شوارزکوف

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور