فرانس: 9 سالہ بچہ ڈیڑھ سال سے وین میں قید، انتہائی کمزور حالت میں بازیاب

پیر 13 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیرس میں ایک 9 سالہ بچے کو مشرقی علاقے کے ایک گاؤں سے بازیاب کرلیا گیا، جو مبینہ طور پر 2024 سے اپنے والد کی وین میں قید تھا۔

استغاثہ کے مطابق پولیس کو ایک پڑوسی کی اطلاع پر کارروائی کرنا پڑی، جس نے وین سے بچے کی آوازیں سننے کا دعویٰ کیا تھا۔ حکام نے وین کا دروازہ توڑ کر بچے کو انتہائی خراب حالت میں برآمد کیا۔

مزید پڑھیں: ’یہ مقدس جگہ ہے پیرس کی سڑکیں نہیں‘، عمر شہزاد اور شانزے لودھی کی عمرے کے دوران ویڈیو پر مداح برہم

پراسیکیوٹر نکولا ہیٹز کے مطابق بچہ ننگی حالت میں کچرے کے ڈھیر پر لیٹا ہوا تھا، اس کی جسمانی حالت نہایت کمزور تھی اور طویل عرصے تک ایک ہی حالت میں رہنے کے باعث وہ چلنے سے بھی قاصر ہو چکا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بچہ شدید غذائی قلت کا شکار تھا اور اس نے 2024 سے نہانے تک کا موقع نہیں پایا۔

تحقیقات کے دوران والد نے مؤقف اختیار کیا کہ اس نے بچے کو ’تحفظ‘ کے لیے وین میں رکھا کیونکہ اس کی ساتھی بچے کو نفسیاتی ادارے بھیجنا چاہتی تھی، تاہم استغاثہ کے مطابق بچے کا اس سے قبل کوئی طبی یا نفسیاتی ریکارڈ موجود نہیں تھا۔

پولیس نے بچے کے والد کو اغوا سمیت دیگر الزامات کے تحت حراست میں لے لیا ہے، جبکہ والد کی ساتھی کو بھی ایک نابالغ کی مدد نہ کرنے کے الزام میں مقدمے کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کی کھانے پینے کی متنوع ثقافت پیرس کی بین الاقوامی نمائش میں متعارف

حکام نے بچے کی بہن اور دیگر بچوں کو سوشل سروسز کی تحویل میں دے دیا ہے، جبکہ اس واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا کسی اور کو بھی اس صورتحال کا علم تھا یا نہیں۔ مقامی افراد نے اس واقعے پر شدید حیرت اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار، بالائی علاقوں میں بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان

مجوزہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز میں ایران کو آنے والے بحری جہازوں پر کنٹرول مل سکتا ہے، رائٹرز

وزیراعظم شہباز شریف آج 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

اسحاق ڈار کی اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات، فلسطین اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے