آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے پنجگور کا دورہ کیا جہاں انہوں نےایف سی پرواز فاؤنڈیشن کے زیر انتظام گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج، چتکان کا تزئین و آرائش کے بعد افتتاح کیا۔
مذکورہ کالج طویل عرصے سےخستہ حالی کا شکار تھا، جس کے باعث طلبا کو تعلیمی سرگرمیوں میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ طلبا اور اساتذہ کی دیرینہ خواہش پر ایف سی بلوچستان(ساؤتھ) پرواز فاؤنڈیشن نے مخیر این جی اوز کے تعاون سےکالج کو تزئین و آرائش کے بعد جدید تعلیمی سہولیات سےآراستہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے: بلوچستان میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال، ایف سی اور سول انتظامیہ کا ریلیف آپریشن جاری
منصوبے کے تحت کالج میں کلاس رومز و آڈیٹوریم کی تزئین و آرائش، ساؤنڈ سسٹم کی فراہمی، فٹبال گراؤنڈکی تعمیر، ٹف ٹائل کی تنصیب، آر او پلانٹ کی فراہمی اورٹریننگ ایڈ سمیت دیگر تعمیراتی کام کامیابی سے مکمل کیے گئے۔
طلبا اور اساتذہ نے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) پرواز فاؤنڈیشن کےاس اقدام کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔













