’دل کرتا ہے اپنا امریکی پاسپورٹ پھاڑ کر پاکستان میں ہی رہ جاؤں‘، سکھ یاتری کا پاکستانیوں سے محبت کا اعتراف

پیر 13 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

واہگہ بارڈر کے راستے 327ویں عالمی وساکھی میلے کے موقع پر بھارت سے 2840 سکھ یاتری پاکستان پہنچے جہاں ان کا شاندار اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔ یاتریوں کی آمد پر سیکیورٹی کے سخت مگر فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔

اس موقع پر یاتریوں کے لیے لنگر، ٹرانسپورٹ، طبی سہولیات اور سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے جبکہ ان کی حفاظت کے لیے پنجاب پولیس اور رینجرز کے خصوصی دستے بھی تعینات کیے گئے۔

بھارت اور دیگر ممالک سے آنے والے سکھ یاتریوں نے پاکستان آمد پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہاں بہت عزت و احترام ملا ہے اور ان کا دل خوش ہو گیا ہے جبکہ مقامی لوگوں نے بھی ان کو بہت پیار دیا ہے۔

امریکا سے آئے ایک سکھ یاتری کا کہنا تھا کہ میرا دل کرتا ہے کہ میں اپنا پاسپورٹ پھاڑ کے پھینک دوں اور پاکستان میں ہی رہوں مجھے پاکستانیوں سے اتنا پیار ہے، لوگوں کے چہروں پر ہر وقت مسکراہٹ ہوتی ہے۔

ایک خاتون نے کہا کہ گھر میں ایک مہمان آجائے تو سنبھالا نہیں جاتا لیکن ہمارے ساتھ 2200 یاتریوں کو عزت دی گئی، نئے بستر،کھانے، چائے اور سیکیورٹی دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے گوردوارے میں بستر اچھے نہیں ملتے لیکن یہاں ہمیں نئے بستر ملے ہیں۔

بھارتی سکھ یاتری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تعریفوں کے پل باندھ دیے، ان کا کہنا تھا کہ ہم انہیں دیکھتے ہیں، ہمیں وہ اور ان کا کام بہت پسند ہے۔ پاکستان میں بہت شاندار انتظامات ہیں اور تمام ضرورتوں کا خیال رکھا گیا ہے کہ کہیں کوئی کمی نہ رہ جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان دیکھنے کا بہت شوق تھا اور یہاں آ کر بہت اچھا لگا، یہاں کے لوگ بہت پیار سے ملتے ہیں اور ایسا لگ رہا ہے یہ ملک اور اس کے لوگ ہمارے ہی ہیں۔

واضح رہے کہ10 روز تک پاکستان میں قیام کے دوران سکھ یاتری ننکانہ صاحب، حسن ابدال اور کرتارپور نارووال سمیت مختلف مقدس مقامات کا دورہ کریں گے۔  اور 19 اپریل کو واپس روانہ ہو جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!