ایمان مزاری کا سزا معطلی کی درخواست پر صرف نوٹس جاری ہونے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

پیر 13 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایمان زینب مزاری نے سزا معطلی کی درخواست پر صرف نوٹس جاری ہونے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 19 فروری 2026 کے حکم نامے کو چیلنج کیا جا رہا ہے اور استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ ہائی کورٹ کے فیصلے میں ترمیم کرتے ہوئے سزا معطل کرے۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلوں پر نوٹس جاری

درخواست کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے مرکزی اپیل کو سماعت کے لیے منظور تو کر لیا، تاہم سزا معطل نہیں کی، جو کہ صوابدیدی اختیارات کا غیر قانونی استعمال ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی، غیر قانونی اور دائرہ اختیار سے تجاوز ہے۔

درخواست میں یہ نکتہ بھی اٹھایا گیا کہ ملزمہ کی عدم موجودگی میں شہادتیں ریکارڈ کرنا قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: متنازع ٹوئٹس کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا سنا دی گئی

دستاویزات کے مطابق ایمان زینب مزاری کو ٹرائل کورٹ نے پیکا ایکٹ 2016 کی مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 17 سال قید کی سزا سنائی، جبکہ 3 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ایمان زینب مزاری اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا بحران تیز: ورلڈ کپ میں نجی سرمایہ کاری کے منصوبے پر اعلیٰ مشیر مستعفی

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘