بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

بدھ 15 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے بھر میں جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ان کی بروقت تکمیل کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ افسران کی فیلڈ میں موجودگی جانچنے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا نظام متعارف کرایا جائے گا، جس کے تحت لائیو لوکیشن پر مبنی حاضری کا نظام نافذ کیا جائے گا، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ متعلقہ افسران ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کے لیے موقع پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے سرکاری نوکریاں آن لائن میرٹ پر تقسیم ہوں گی، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا اعلان

وزیراعلیٰ بلوچستان نے تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کو جون سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی افسران فیلڈ میں رہ کر منصوبوں پر اعلیٰ معیار کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو افسران 10 دن سے زائد فیلڈ سے غیر حاضر پائے گئے، ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس موقع پر میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ڈیجیٹل مانیٹرنگ نظام کے ذریعے حکومتی کارکردگی کو مزید مؤثر اور جوابدہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیے بلوچستان میں فائبر آپٹک نیٹ ورک بچھانے کے 3 ارب روپے کے منصوبے کا اعلان

وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ فیلڈ میں افسران کی موجودگی عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے ناگزیر ہے۔ غفلت یا تاخیر کے مرتکب افسران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی وسائل کے مؤثر استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور صوبے کی ترقی کے لیے سخت نگرانی اور مؤثر مانیٹرنگ نظام ناگزیر ہے۔

اجلاس میں مختلف محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور اپنے اپنے شعبوں میں جاری منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں