آسٹریلیا میں پہلی بار خاتون آرمی چیف مقرر، جولائی میں عہدہ سنبھالیں گی

پیر 13 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا نے اپنی 125 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو فوج کا سربراہ مقرر کرکے تاریخ رقم کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی طلبا آسٹریلیا کی اسکالرشپ کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

حکومت کی جانب سے پیر کو اعلان کیا گیا کہ لیفٹیننٹ جنرل سوزن کوائل جولائی میں باضابطہ طور پر آرمی چیف کا عہدہ سنبھالیں گی۔ وہ اس عہدے پر لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹیورٹ کی جگہ لیں گی۔

وزیراعظم انتھونی البانیز نے اس فیصلے کو ملک کے لیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جولائی سے آسٹریلوی فوج کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون آرمی چیف ہوگی۔

دفاعی وزیر رچرڈ مارلز نے بھی اس تقرری کو انتہائی تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ آئندہ نسلوں، خصوصاً خواتین کے لیے باعثِ تحریک ہوگی۔ انہوں نے سوزن کوائل کے الفاظ نقل کرتے ہوئے کہا کہ آپ وہ نہیں بن سکتے جو آپ دیکھ نہیں سکتے۔

مزید پڑھیے: تیسرا ٹی20: پاکستان نے آسٹریلیا کو 111 رنز سے شکست دے کر 7 سال بعد سیریز میں وائٹ واش کرلیا

تقریباً 40 سالہ فوجی تجربہ رکھنے والی سوزن کوائل نے سنہ 1987 میں فوج میں شمولیت اختیار کی اور افغانستان اور مشرق وسطیٰ سمیت اہم محاذوں پر خدمات انجام دیں۔ وہ سائبر اور خلائی کمانڈ جیسے اہم شعبوں کی قیادت بھی کر چکی ہیں۔

اپنے بیان میں سوزن کوائل نے اس ذمہ داری پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا متنوع تجربہ انہیں اس اہم منصب کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔

یہ تقرری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب آسٹریلوی دفاعی افواج میں خواتین کی تعداد بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس وقت خواتین کل فورس کا تقریباً 21 فیصد جبکہ اعلیٰ قیادت میں 18.5 فیصد نمائندگی رکھتی ہیں اور سنہ 2030 تک اسے 25 فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

یہ پیشرفت اس پس منظر میں بھی اہم ہے کہ حالیہ برسوں میں فوج کے اندر خواتین کے خلاف ہراسانی اور امتیازی سلوک کے الزامات سامنے آئے ہیں جن پر حکومت کو شدید تنقید کا سامنا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا فائرنگ واقعہ: مسلح شخص کو قابو کرنے والے شہری کے چرچے، اقدام کی تعریف

اسی کے ساتھ حکومت نے دفاعی قیادت میں مزید تبدیلیاں بھی کی ہیں، جن کے تحت وائس ایڈمرل مارک ہیمنڈ کو آسٹریلین ڈیفنس فورس کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ وہ ایڈمرل ڈیوڈ جانسٹن کی جگہ لیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، اہم قومی و علاقائی امور زیر بحث

پیپلز پارٹی پر سودے بازی کے الزامات بے بنیاد، بجٹ بغیر آئینی ترمیم کے منظور ہوگا، عبدالقادر پٹیل

سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت کے لیے بڑا بینچ ضروری نہیں، وفاقی آئینی عدالت

سعودی عرب میں نایاب ریم غزال کی جنگلی ماحول میں افزائشِ نسل دوبارہ شروع

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری دنیا بھر میں تسلیم، مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، رانا قاسم نون

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ