پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کو 24 رنز سے شکست، پشاور زلمی کی جیت کا تسلسل برقرار

پیر 13 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ایس ایل 11 کے 22ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 24 رنز سے شکست دے کر اپنی ناقابلِ شکست مہم کو برقرار رکھا ہے۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ ترتیب دیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے کشال مینڈس نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 40 گیندوں پر 68 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ محمد حارث نے صرف 17 گیندوں پر 40 رنز بنا کر ٹیم کو برق رفتار آغاز فراہم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

کپتان بابر اعظم نے 18 اور فرحان یوسف نے 30 رنز کا حصہ ڈالا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے پیٹر سڈل اور محمد اسماعیل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 172 رنز ہی بنا سکی۔ ملتان سلطانز کا آغاز مایوس کن رہا جب صاحبزادہ فرحان جلد آؤٹ ہو گئے۔

 اسٹیو اسمتھ اور جوش فلپ نے 55 رنز کی شراکت قائم کر کے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن سفیان مقیم نے ایک ہی اوور میں دونوں سیٹ بلے بازوں کو پویلین بھیج کر ملتان کی کمر توڑ دی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11، پشاور زلمی نے بغیر ففٹی سب سے بڑا ہدف عبور کر کے ریکارڈ قائم کردیا

 شان مسعود 35 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ایشٹن ٹرنر نے 20 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کی جانب سے سفیان مقیم نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ افتخار احمد اور ناہید رانا نے دو دو شکار کیے۔

عامر جمال نے آخری اوور میں نپی تلی باؤلنگ کر کے زلمی کی فتح پر مہر ثبت کی۔ پشاور زلمی اس جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر اپنی برتری مزید مستحکم کر لی ہے جبکہ ملتان سلطانز کو ٹورنامنٹ میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی بجٹ 12 جون کو، اقتصادی جائزہ کل جاری کیا جائے گا، پیٹرول پر ریلیف، 13 کھرب روپے ٹیکس ہدف مقرر

ڈونلڈ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز سے خفیہ طور پر لاکھوں بیرل تیل منتقل کرنے کا دعویٰ

مٹسوبشی نے نئی الیکٹرک کار ‘اکلپس اسپورٹ بیک’ متعارف کرادی، خصوصیات کیا ہیں؟

امریکا نے روکا، عوام نے دلوں کے دروازے کھول دیے، صومالی فٹبال ریفری کا واپس وطن پہنچنے پر بادشاہوں جیسا استقبال

تھرپارکر: اونٹنی کی آنکھیں نکالنے کا واقعہ، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

ذہنی سکون کا راز کن چیزوں میں پوشیدہ؟ اسلام اور سائنس کی روشنی میں جانیے

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، تمام اہلکار شہید، کشمیر میں احتجاج کی آڑ میں بھارت سے رابطے بے نقاب

کلمے کے نام پر بننے والے ملک کی مخالفت اسلام کے خلاف، مسلح جدوجہد حرام ہے : مفتی محمد کریم خان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟