’کراچی میں رہنا پیرس میں رہنے جیسا ہے‘، شرمیلا فاروقی کے بیان پر صارفین کا دلچسپ ردعمل

منگل 14 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کراچی کو پیرس سے تشبیہ دے دی ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے پیرس میں رہ رہے ہوں۔

شرمیلا فاروقی نے حال ہی میں شرمیلا فاروقی نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے مختلف ہلکے پھلکے سوالات پوچھے گئے۔ اسی سیگمنٹ کے دوران ان سے خالی جگہ پر کرنے کا سوال کیا گیا کہ ’کراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے۔۔۔‘

اس سوال کے جواب میں شرمیلا فاروقی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’کراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے پیرس میں رہنا‘۔ ان کے اس جواب پر پروگرام میں موجود سابق کرکٹرز، میزبان اور دیگر شرکاء نے تالیاں بجائیں اور ماحول خوشگوار ہوگیا۔

تاہم یہ بیان سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل کا باعث بھی بنا۔ بعض صارفین نے اس پر تنقیدی تبصرے کیے اور طنزیہ انداز میں کہا کہ اس تشبیہ کے بجائے اسے یوں کہنا چاہیے تھا کہ کراچی میں رہنا ایسے ہی ہے جیسے جنت میں رہنا۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ برسات میں کراچی کی سیر کو آئیں آپ کو وینس کا نظارہ ملے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار، بالائی علاقوں میں بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان

مجوزہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز میں ایران کو آنے والے بحری جہازوں پر کنٹرول مل سکتا ہے، رائٹرز

وزیراعظم شہباز شریف آج 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

اسحاق ڈار کی اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات، فلسطین اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے