جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی اور اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں لانس نائیک محمد صابر شہید ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں افغانستان نے ٹی ٹی پی کو لگام نہ دی تودہشت گرد اڈوں پر حملہ کریں گے، خواجہ آصف
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے 30 سالہ لانس نائیک محمد صابر کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔ جھڑپ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ جب سے خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں نے دوبارہ سر اٹھایا ہے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ان کو کچلنے کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، 2 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید
اتوار 4 جون کو شمالی وزیرستان میں ایک جھڑپ کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ 2 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا تھا۔