10 گھنٹے کی تاخیر اور پھر منسوخی، کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کا فلائٹ اسٹاف پر تشدد

بدھ 15 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی سے لاہور کے لیے ایک نجی ایئرلائن (ایئر سیال) کی پرواز مسلسل تاخیر کے بعد بالآخر منسوخ کر دی گئی جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق مسافر شام 6 بجے سے پرواز کی روانگی کے منتظر تھے، تاہم پرواز کو متعدد بار مؤخر کیا جاتا رہا۔ پہلے اسے 8:00 بجے، پھر 11:00 بجے اور بعد ازاں رات 2:00 بجے تک ملتوی کیا گیا تاہم بالآخر 2:30 بجے رات پرواز کو منسوخ کر دیا گیا۔

مسافروں مسلسل تاخیر اور پھر فلائٹ منسوخی پر بریم نظر آئے اور انہوں نے فلائٹ اسٹاف کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، مسافروں کا کہنا تھا کہ انہیں رات بھر ایئرپورٹ پر  بنیادی سہولیات کے بغیر انتظار کرنا پڑا جبکہ ایئرلائن کی جانب سے متبادل انتظامات اور مؤثر رہنمائی فراہم نہیں کی گئی۔ متاثرہ مسافروں نے اس صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

شہزاد علی نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ہوابازی کی صنعت میں یہ روٹین میٹر ہے۔ بین الاقوامی سطح پر اس طرح کی تاخیر پر ائیرلائن آپ کو ہرجانہ اور مفت رہائش فوری مہیا کرتی ہے۔ یہاں متعلقہ اداروں سے کئی مرتبہ اس غفلت کوتاہی پر موقف جاننے کےلیے رابطہ کیا گیا۔ کوئی جواب نہیں ملتا۔ناجانے ریگولیٹر کاروائی کیوں نہیں کرتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پانچوں آئل ریفائنریاں ریفائنری اپ گریڈ پالیسی کے تحت معاہدوں کے لیے تیار، علی پرویز ملک

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ