ایران امریکا مذاکرات کی کامیابی کے لیے پاکستان متحرک، وزیراعظم سعودی عرب اور فیلڈ مارشل ایران پہنچ گئے

بدھ 15 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران امریکا مذاکرات کی کامیابی کے لیے وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب اور فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ بدھ کے روز تہران پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے اہم سفارتی دورے پر روانہ ہوگئے

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کا یہ دورہ ایران امریکا کے درمیان مصالحتی کوششوں کا حصہ ہے۔

 یہ دورہ خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور پاکستان کی جانب سے جاری مصالحتی کوششوں کا ایک اہم حصہ ہے، جس کا مقصد ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار کرنا اور علاقائی استحکام کو یقینی بنانا ہے۔

اس سے پہلے ایرانی وزارت کارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا تھا کہ پاکستان کے ذریعے امریکا سے پیغامات کا تبادلہ کیا جارہا ہے، مذاکرات کے تسلسل میں ایران آج پاکستانی وفد کی میزبانی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سمیت 4 برادر اسلامی ممالک کے سفارتی حکام کا اجلاس، مشترکہ حکمت عملی پر غور

دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گورنر جدہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

اس اہم ملاقات میں دونوں رہنما پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ تعلقات کو مزید فروغ دینے، اقتصادی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے اور خطے کی موجودہ مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

 وزیرِ اعظم کے ہمراہ جانے والے وفد میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی اور غیر ملکی میڈیا کے لیے وزیرِ اعظم کے ترجمان مشرف زیدی بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، وزیرِ اعظم شہباز شریف 18 اپریل تک سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش: چٹاگانگ کے پہاڑی علاقوں میں غذائی تحفظ کے لیے اقوام متحدہ سے تعاون کی اپیل

پنجاب کابینہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا منان خان کو 50 لاکھ روپے سے زائد رقم دینے کی منظوری، معاملہ کیا ہے؟

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت، گواہان پر جرح مکمل

بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف تشدد اور نفرت انگیز کاروائیوں پر امریکا کی تحقیقات

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

ویڈیو

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

امریکی صدر کا دورہ چین: امریکا اور چین کے تعلقات دنیا کی تاریخ کے سب سے اہم تعلقات میں سے ایک ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ کا دورۂ چین، شی جن پنگ کا امریکا کو شراکت داری کا پیغام

کالم / تجزیہ

کیا آپ نے چین کے دورے پر موجود ڈونلڈ ٹرمپ کے وفد پر غور کیا ہے؟

سعودی عرب کی سوچ

چپکے چپکے دل میں اترتا حسرتؔ