خطے میں جاری تنازع کے پرامن حل کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری ہیں، اسپیکر ایاز صادق

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں جاری تنازع کے فوری اور پُرامن حل کا خواہاں ہے اور اس مقصد کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

استنبول میں بین الاقوامی پارلیمانی یونین کی 152ویں اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس عالمی فورم سے خطاب ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے گرینڈ نیشنل اسمبلی آف ترکیہ کی پرتپاک میزبانی پر شکریہ بھی ادا کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے امریکا اور ایران میں فوری جنگ بندی کی اپیل پر دونوں فریقین کے مثبت ردعمل پر وہ اظہارِ تشکر کرتے ہیں۔

سردار ایاز صادق نے کہاکہ پاکستان کی فعال ثالثی کے نتیجے میں فریقین کے درمیان مذاکرات کے متعدد دور ہوئے اور امید ہے کہ دونوں جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری جاری رہے گی۔

انہوں نے واضح کیاکہ پاکستان مستقبل میں بھی فریقین کے درمیان رابطے اور مکالمے میں سہولت کار کا کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے جموں و کشمیر کو ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا اقدام غیر قانونی اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔

غزہ کی صورتحال پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسپیکر نے کہاکہ وہاں 71 ہزار سے زیادہ فلسطینی جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے، شہید ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ صدر ٹرمپ اور عرب و اسلامی ممالک بشمول پاکستان کی کوششوں سے غزہ امن منصوبے میں پیشرفت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان 1967 سے قبل کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا حامی ہے۔

افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہاکہ کابل کی صورتحال کے باعث خطہ شدید عدم استحکام کا شکار ہوا ہے، تاہم پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جھنگ: 18 سالہ طالبہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ، تشدد اور زیادتی کے شواہد نہ مل سکے

مری ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، ٹیوٹا ہائی ایس میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق، 12 زخمی

جنگ نہیں، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، پاکستان کا امن پیغام

’تم فساد کی جڑ ہو، شکر کرو نوکری میں ہو‘، ضلع عدلیہ بھرتی بے ضابطگی کیس میں سپریم کورٹ کے ریمارکس

چاقو حملے کے بعد شمالی آئرلینڈ میں پرتشدد مظاہرے، متعدد خاندان بے گھر

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟